vivo Z1 Pro debuts with Snapdragon 712, 32MP selfie cam and 5,000 mAh battery

ویوو نے سنیپ ڈریگن 712 اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ ویوو زیڈ 1 پرو لانچ کر دیا

ویویو نے زیڈ 1 پرو سمارٹ فون متعارف کرا  دیا ہے۔ اس فون کی خاص بات  اس میں بڑا پنچ ہول ڈسپلے، ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ اور 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے۔یہ ڈیوائس دیکھنے میں  ویوو زیڈ 5 ایکس جیسی ہی ہے لیکن اس کا چپ سیٹ اور سیلفی کیمرہ  مختلف ہے۔
اس فون کا ڈسپلے 6.53 انچ آئی پی ایس  ایل سی ڈی فل ایچ ڈی پلس ہے۔ یہ ویوو کا دوسرا فون ہے جس کے فرنٹ پر اوپر بائیں جانب  پنچ ہول میں 32MP F/2.0 سیلفی کیمرہ ہے۔
زیڈ 1 پرو کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔
ان میں مین کیمرہ 16MP f/1.78، 8 MP F/2.2 وائیڈ اینگل یونٹ اور 2 MP F/2.4 ڈیپتھ سنسر ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 712 ایس او سی، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ ویوو نے فون میں بہتر تجربے کے لیے کولنگ، گیم ٹربو اور الٹرا گیم موڈ بھی شامل کیے ہیں۔ اس فون میں ساؤنڈ لوکلائزیشن ٹریننگ کے ساتھ وائس چینجر فنکشن بھی ہے۔ یہ فیچر PUBG Mobile جیسے ٹائٹل کھیلتے ہوئے آپ کی مدد کرے گا۔
اس موبائل فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جسے مائیکرو یو ایس بی سے 18W پر تیزی سے چارج کیا جا سکے گا۔
زیڈ 1 پرو ریورس چارجنگ کرتے ہوئے پاور بنک کا بھی کام کر سکتا ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ پائی کے ساتھ ویوو کا Funtouch 9 آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔
ویوو زیڈ 1 پرو سونک بلیک، سونک بلیو اور مرر بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ فون کی فروخت کا آغآز 11 جولائی سے ہوگا۔ بھارت میں اس کے بنیادی ماڈل یعنی 4 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 14990 بھارتی روپے یا 217 ڈالر جبکہ 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 17990 بھارتی روپے یا 261 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 4 جولائی 2019

Share On Whatsapp