Microsoft's Your Phone app syncs photos, texts and notifications to your PC

مائیکروسافٹ کی یور فون ایپ سے موبائل ڈیٹا پی سی میں منتقل کیے جا سکتا ہے

مائیکروسافٹ کی یور فون (Your Phone) ایپ سے  آپ اپنے فون کا ڈیٹا جیسے ٹیکسٹ، نوٹی فیکیشن اور فوٹوز پی سی میں منتقل کر سکتے ہیں۔یہ ایپ پہلے ونڈوز انسائیڈر پروگرام کے تحت دستیاب تھی۔اسے پہلی بار عوام کے لیے جاری کیا جا رہا ہے تاہم انسائیڈر ورژن میں اس  میں کچھ زیادہ فیچر ہیں۔
اپنے فون اور موبائل کے بیچ ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے آپ کو پہلے  ونڈوز 10 پی سی میں یور فون ایپ انسٹال کرنا پڑے گی (ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے اینڈروئیڈ فون (ورژن 7.0 اور جدید) میں Companion ایپ انسٹال کرنا پڑے گی(ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)۔اس کے بعد آپ کے فون کی تصاویر  ایپ کی گیلری میں ظاہر ہونگی، جنہیں ڈریگ اور ڈراپ سے پی سی میں منتقل کیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ ایس ایم ایس کو بھی ایپ سے ہی دیکھا جا سکے گا۔ یور فون ایپ سے آپ ایس ایم ایس کو  پی سی پر  پڑھ  سکتے ہیں اور جواب دے سکتے ہیں۔
اس ایپ سے آپ جلد ہی  ایم ایم ایس بھی بھیج سکتے ہیں۔یہ فیچر ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔یور فون ایپ سے آپ کے موبائل کے نوٹی فیکیشن کمپیوٹر پر بھی ظاہر ہونگے تاہم  فی الحال نوٹی فیکیشن پر جواب نہیں دئیے جا سکتے۔اس ایپ کے انسائیڈر ورژن میں ایک  فیچر فون مرر کا بھی ہے، جس سے فون کی سکرین کو پی سی پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
فی الحال یور فون ایپ مائیکروسافٹ  کے تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک یہ سب صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 4 جولائی 2019

Share On Whatsapp