KP launches Pakistan’s first tourism mobile app to facilitate tourists

خیبر پختونخواہ حکومت نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی

کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی  ٹورازم موبائل ایپ اور ویب پورٹل ”کے پی ٹورازم“ متعارف کرا دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شمالی علاقہ میں سیاحت کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی معاونت کرنا ہے۔
خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر برائے سپورٹس، ٹورازم، آرکیالوجی، کلچر، میوزیم اور یوتھ افیئر عاطف خان نے بدھ کو اس موبائل ایپ کا افتتاح کیا۔
عمران خان کے خصوصی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور نیشنل ٹورازم بورڈ زلفی بخاری بھی افتتاح کی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر عاطف خان  نے تقریر کرتےہوئے بتایا کہ انہوں نے خیبر پختونخواہ صوبے میں سیاحت کی پروموشن کے لیے موبائل ایپ شروع کی ہے، پائپ لائن میں موجود دیگر پراجیکٹ اس شعبے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے اگلے پانچ سالوں میں 1 کروڑ غیر ملکی سیاح صوبے میں سیاحت کے لیے آئیں گے جس سے 10 ارب ڈالر کی آمدن ہوگی۔
عاطف خان نے موبائل ایپ کے ساتھ ایک بس سروس اور ٹورازم لوگو بھی لانچ کیا۔
لانچنگ کی تقریب کے دوران ٹورازم سے متعلق ڈاکیومنٹری بھی چلائی گئی۔
کے پی ٹورازم ایپ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔  اینڈروئیڈ صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ آئی او ایس صارفین اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 4 جولائی 2019

Share On Whatsapp