It's official: Samsung Galaxy Note10 announcement set for August 7

سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 کو 7 اگست کو لانچ کیا جائے گا

پچھلے ماہ ایک رپورٹ سامنے آئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا  کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 کو 7 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ یہ پورٹ درست ثابت ہوئی  ہے۔سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 10 کی تاریخ اجرا کی  تصدیق  کر دی ہے۔
سام سنگ نے تصدیق کی ہے کہ  نئے گلیکسی نوٹ کو 7 اگست کو نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی نے ابھی تک واضح نہیں کیا  کہ اس تقریب میں کونسی ڈیوائسز لانچ کی جائیں گی لیکن کمپنی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ایس پین اور سنگل کیمرہ کو دکھایا گیا ہے، جو واضح طور پر گلیکسی نوٹ 10  ہی ہے جو اس تقریب میں لانچ کی جانے والی فلیگ شپ ڈیوائس ہوگی۔

کیمرے سے لگتا ہے کہ اس ڈیوائس میں سنگل پنچ ہول کیمرہ ہوگا۔ پچھلی لیک خبروں کے مطابق یہ کیمرہ سکرین کے درمیان میں نصب کیا جائے گا۔
سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ گلیکسی نوٹ  سیریز میں اس سال 3 ماڈل لانچ کریں گے۔ ان میں ایک ونیلا نوٹ 10، دوسرا  نوٹ 10 پلس اور تیسرا 5 جی ورژن ہوگا۔
نوٹ 10 اور نوٹ 10 پلس کا ڈیزائن ایک سا ہوگا جبکہ 5 جی ماڈل کی سکرین بڑی  اور بیک پر ایک اضافی کیمرہ  ہوگا۔
گلیکسی نوٹ 10 کے  لانچ ہونے میں ابھی ایک ماہ باقی ہے۔ اس ایک ماہ میں اس ڈیوائسز کی بہت سی تفصیلات سامنے  آئیں گی۔


تاریخ اشاعت : بدھ 3 جولائی 2019

Share On Whatsapp