Facebook reduces sensational health claims in your News Feed

فیس بک نے نیم حکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا

نیم حکیموں کے جو مشورے کوئی سننے کو تیار نہیں ہوتا تھا وہ فیس بک پر وائرل ہو جاتے  ہیں۔ فیس بک نے صارفین کی صحت سے کھیلنے والے نیم حکیموں  کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیاہے۔فیس بک جون سے نیوز فیڈ میں ایسی پوسٹیں دکھانا کم کر دے گا، جن میں  صارفین کی صحت  ٹھیک کرنے کے حوالے سے بلند بانگ دعوے کیے گئے ہوں۔یعنی اب صارفین مختلف چیزوں کے معجزوں سے بھری پوسٹوں کو کم سے کم دیکھ سکیں گے۔ پہلے پہل تو فیس بک اُن عام جملوں کی مدد سے  ایسی پوسٹوں کی آڈینس کم کرے گا جو صارفین  کوصحت کے معاملے میں گمراہ کر رہی ہونگی۔

فیس بک صارفین بعض دفعہ تو بیماریوں کے ایسے علاج بتاتے ہیں جو صارفین کی صحت کے لیے جان لیوا حد تک  خطرناک ہوتے ہیں۔ فیس بک کے کلوزڈ گروپوں میں آٹزم کے شکار بچوں کے لیے بلیچ کو بھی علاج بتایا گیا، جو ایسے بچوں کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔فیس بک کا کریک ڈاون صارفین کو  جان کے لیے خطرناک ایسے ہی نیم حکیموں سے بچانے میں معاون ثابت ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 2 جولائی 2019

Share On Whatsapp