Chinese officials reportedly installed a surveillance app on tourists' phones

چینی حکام سیاحوں کے فون میں نگرانی کی ایپلی کیشن انسٹال کر رہے ہیں

رپورٹس کے مطابق چینی سرحدی محافظ  کچھ مسافروں کے فون میں نگرانی کی ایپلی کیشن انسٹال کر رہے ہیں۔ گارڈین ، نیویارک ٹائمز اور دیگر پبلی کیشنز کی تحقیقات کے مطابق یہ ایپلی کیشن خفیہ طور پر  فون سے  ای میلز، ٹیکسٹ ، رابطہ نمبر اور ڈیوائس کی معلومات حاصل کرتی ہے۔فون کے مالک کو  ایپلی کیشن کی طرف سے  معلومات حاصل کرنے کےبارے میں پتا بھی نہیں چلتا۔
 چینی سرحدی محافظ  کرغزستان سے آنے والے  مسافروں کے فون میں یہ ایپلی کیشن  انسٹال کرتے ہیں ۔
یہ چین کا وہ علاقہ ہے جہاں حکومت نے  مسلمان آبادی  کی آزادی کو بڑی حد تک  سلب کیا ہوا ہے۔
سرحدی محافظ مسافروں کا فون لے کر ان سے پاس ورڈ لیتے ہیں اور کچھ مسافروں کے  اینڈروئیڈ فون میں Fēng cǎi ایپلی کیشن انسٹال کر دیتے ہیں۔
سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایپ صارفین کے فون میں ممنوعہ مواد کی تلاش کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مسافروں کے آئی فون میں یہ ایپ انسٹال نہیں کی گئی لیکن محافظ آئی فون کو ایک الگ کمرے میں ضرور لے کر جاتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اس الگ کمرے میں آئی فون کو کسی سسٹم کے ساتھ کنکٹ کر کے سکین کیا جاتا ہو۔

تاریخ اشاعت : منگل 2 جولائی 2019

Share On Whatsapp