Here’s how to delete or deactivate your Instagram account

انسٹاگرام اکاؤنٹ کو کیسے ڈیلیٹ یا ڈی ایکٹیویٹ کریں

آج کل صارفین سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت صرف کرنے لگے ہیں۔ کچھ صارفین کے بارے میں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ کبھی سوتے ہی نہیں۔
اگر آپ کو سوشل میڈیا کی زیادتی بری لگنے لگی ہے تو آپ کے لیے اچھا مشورہ یہی ہے کہ کچھ وقت کے لیے اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیو کر دیں۔ اگر زندگی میں زیادہ ہی سکون چاہتے ہیں تو آپ اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔
ذیل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کس طرح سے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ یا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ عارضی طور پر اپنے اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹیویٹ کرنا چاہتے ہیں تو
•    ڈیسک ٹآپ سے انسٹاگرام پر لاگ ان کریں۔
•    اپنے پروفائل پیج پر جائیں اور Edit Profileپر کلک کریں۔
•    یہاں صفحے کے سب سے نیچے Temporarily disable my account پر کلک کریں ۔
•    اس کے بعد Why are you disabling your account? کے ساتھ موجود ڈراپ ڈاؤن مینو کھولیں اور متعلقہ وجہ منتخب کر لیں۔
•    اس کے بعد آپ سے ایک بار انسٹاگرام کا پاس ورڈ پوچھا جائے گا۔

•    اس کے بعد آپ Temporarily disable account سے اپنے اکاؤنٹ کو عارضی طور پر بند کر سکتے ہیں
اگر آپ انسٹاگرام کو مستقل طور پر بند کرنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے ایک بار اپنا اپ لوڈ کیا ہوا ڈیٹا ڈاون لوڈ کر لیں۔ آپ یہاں کلک کر کے اپنی اپ لوڈ کی ہوئی تصاویر، ویڈیو، کمنٹس اور پروفائل انفارمیشن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ریکوئسٹ پر عمل کرنے میں انسٹاگرام کو 48 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔
اگر آپ انسٹاگرام اکاؤنٹ کو مستقل ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو
•    انسٹاگرام کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں لاگ ان کریں۔
•    اس لنک پر کلک کر کے Delete Your Account پیج پر آ جائیں۔
•    اس کے بعد Why are you deleting your account? کے ساتھ موجود ڈراپ ڈآؤن مینو کھول کر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ منتخب کریں۔
•    انسٹاگرام آپ سے ایک بار پاس ورڈ درج کرنے کا کہے گا۔
•    اس کے بعد Permanently delete my account پر کلک کرکے انسٹاگرام کو ہمیشہ کےلیے خداحافظ کہہ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 1 جولائی 2019

Share On Whatsapp