متحدہ عرب امارات میں دنیا کا سب سے بڑا انفرادی سولر پاور پراجیکٹ شروع کر دیا گیا
متحدہ عرب امارات تیل کی دولت سے مالا مال ہے لیکن اب اس خلیجی ملک نے بجلی بنانے کے تیل پر انحصار کم کرتے ہوئے ایک نیا سولر پاور پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹریسٹی کمپنی نے نور ابو ظہبی کا آغاز کیاہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا انفرادی سولر پاور پراجیکٹ ہے۔اس سولر پاور پراجیکٹ کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1.18 گیگا واٹس ہے۔
ابو ظہبی کی حکومت کافی عرصے سے ماحول کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اندازہ ہے کہ نور ابوظہبی کے 3.2 ملین پینل 90 ہزار افراد کو بجلی فراہم کریں گے۔ اس پراجیکٹ سے ماحول سے 1 ملین میٹرک ٹن (984,206 امپیریل ٹن) CO2 کم ہوگی۔ یہ اتنی زیادہ آلودگی ہے، جتنی 2 لاکھ کاریں سڑکوں پر پھیلاتی ہیں۔
یو اے ای کی حکومت اس سولر پراجیکٹ کی کافی تشہیر کر رہی ہے۔ یو اے ای کی حکومت بجلی کے لیے زیادہ تر تیل پر ہی انحصار کر رہی ہے۔ حکومت نے حال ہی کہا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کم کر کے مارکیٹ میں توازن پیدا کریں گے۔
ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹریسٹی کمپنی نے پہلے 2 گیگا واٹس کا پراجیکٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب نے بھی مکہ میں 2.6 گیگا واٹس کا سولر پاور پراجیکٹ لگانے کا معاہدہ کیا ہے۔
اگرچہ یہ خطہ تیل کی قدرتی دولت سے مالا مال ہے لیکن یہاں کی حکومتوں کو ماحول دوست ذرائع کی طرف منتقل ہونا اس سیارے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 1 جولائی 2019