Google makes it easy to share GIFs from search

گوگل نے سرچ رزلٹ سے جف تصاویر کو شیئر کرنا آسان کر دیا

عام طور پر صارفین جف تصاویر کو کسی فولڈر میں رکھنے کی بجائے شیئر کرنے کے لیے تلاش کرتے ہیں۔ آج کل سوشل میڈیا صارفین  کمنٹس میں جف تصاویر کی مدد سے  اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہیں۔گوگل نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین سرچ رزلٹس سے ہی جف تصاویر کو شیئر کر سکیں گے۔
اب گوگل کے موبائل صارفین کے لیے  سرچ رزلٹس سے  جفس شیئر کرنا کافی آسان ہوگیا ہے۔ گوگل نے امیجیز کے تحت شیئر ایبل جفس کا الگ سیکشن بنایا ہے، جہاں سے صارفین اسے کافی آسانی کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

جف شیئر کرنے کے لیے صارفین کو ری ایکشن جف سرچ کرنی پڑے گی، اس کے بعد صارفین ان کے نیچے موجود شیئر کے بٹن سے اسے شیئر کر سکیں گے۔
اس فیچر سے صارفین جف کو براہ راست جی میل، ہینگ آؤٹ، اینڈروئیڈ میسج  اور وٹس ایپ پر سرچ کر سکیں گے۔ گوگل اس سیکشن میں مقبول جفس کو پہلے ظاہر کرے گا۔ یعنی صارفین سامنے ہی کافی اچھے جف ری ایکشن دیکھ سکیں گے۔
اس سیکشن میں گوگل تمام نتائج اپنے پارٹنرز کی مدد سے ظاہر کرے گا۔
شیئر ایبل جف ظاہر کرنے کے لیے گوگل نے سٹریمنگ سروسز، مووی سٹوڈیوز، یوٹیوب اور دوسری سروسز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ دوسرے خواہش مند بھی اس سیکشن کے لیے جف فراہم کر سکتے ہیں۔ یعنی اس سیکشن میں صارفین کو بہت سے جفس مل سکتے ہیں۔
شیئر ایبل جفس اب اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے گوگل ایپس اور کروم فار اینڈروئیڈ کے لیے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ کمپنی اس سیکشن کو تمام موبائل براؤزر کے لیے لانچ کرنا چاہتی ہے تاکہ صارفین کو جفس کی تلاش میں زیادہ بھٹکنا نہ پڑے۔ٍ

تاریخ اشاعت : ہفتہ 29 جون 2019

Share On Whatsapp