Google Maps can warn you if your ride goes off-route

ٹیکسی کے روٹ سے ہٹنے پر گوگل میپس صارفین کو خبردار کرے گا

آن لائن ٹیکسی سروسز میں جنسی زیادتی اور دوسرے جرائم  روٹ سے ہٹ کر ہوتے  ہیں۔ گوگل کو امید ہے کہ  گوگل میپس کا نیا فیچر صارفین کی حفاظت میں کسی حد تک مدد کر سکے گا۔
گوگل نے  ایک نیا  آف روٹ الرٹ کا فیچر متعارف کرایا ہے۔   اینڈروئیڈ کے لیے گوگل میپس میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس سے   گاڑی مجوزہ روٹ سے 0.5 کلو میٹر یا 0.3 میل دور ہٹنے پر صارفین کے لیے ایک الرٹ جاری کیا جائے گا۔ اس فیچر کو فعال کرنے سے روٹ سے ہٹنے پر صارفین کو ایک واضح پیغام دیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ مجوزہ روٹ کہاں ہے اور وہ کہاں پر موجود ہیں۔اس فیچر سےآپ دوسروں کے ساتھ اپنی لائیو لوکیشن بھی شیئر کر سکیں گے۔
گوگل نے یہ فیچر ابھی بھارت میں متعارف کرایا ہے۔ صارفین کی حفاظت چونکہ ساری دنیا کا مسئلہ ہے ، اس لیے گوگل اس فیچر کو جلد ہی دوسرے ممالک میں بھی جاری  کرے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 29 جون 2019

Share On Whatsapp