Trump says Huawei can resume trade with US companies

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی کمپنیوں کو ہواوے سے کاروبار کرنے کی اجازت دیں گے

ایک ماہ کی پابندی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ امریکی کمپنیوں کو ہواوے سے کاروبار کرنے اور اسے آلات فراہم کرنے کی اجازت دے  دیں گے۔ امریکی صدر نے یہ بات اوساکا، جاپان میں ہونے والی جی 20 سمٹ میں کی۔ انہوں نے سمٹ میں چینی صدر  شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ہواوے کو ایسے آلات فراہم کرنے کی اجازت دیں گے، جو ملک کی سلامتی کے خطرہ نہ ہوں۔
ایک رپورٹ کے مطابق  ہواوے نے 2018 میں  امریکی سپلائرز سے 11 ارب ڈالر کے چپ سیٹ اور سافٹ وئیرز خریدے۔
یہ چپ سیٹ  کوالکوم اور سافٹ وئیر مائیکرو سافٹ سے خریدے تھے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر کی اجازت کے باوجود ہواوے   یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کی Entity Listپر موجود رہے گا۔ یعنی تیکنیکی طور پر ہواوے  پر امریکی کمپنیوں سے کاروبار کرنے پر پابندی رہے گی۔
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ  گوگل ، کوالکوم، انٹل  اور دوسری کمپنیاں  ہواوے سے کام شروع کریں گی یا نہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 29 جون 2019

Share On Whatsapp