Samsung is launching a design contest with a $40,000 prize pool

سام سنگ ڈیزائننگ کا نیا مقابلہ منعقد کر رہا ہے۔پہلا انعام 10 ہزار ڈالر

دو سال پہلے سام سنگ اور ڈیزن میگزین نے کیو ایل ای ڈی ٹی وی کے  سٹینڈ کی ڈیزائننگ کے لیے ایک مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔ یہ دونوں اب  ایک بار پھر  سمارٹ فون اور وئیر ایبلز کی ڈیزائننگ  کے مقابلے کے لیےجمع ہوئے ہیں۔
سام سنگ موبائل ڈیزائن کمپی ٹیشن اور ڈیزین ،جو  ایک ڈیزائن میگزین ہے، کو  گلیکسی سمارٹ فونز کی نئی اسسریز، ٹیبلٹس اور وئیر ایبل کے لیے نئے آئیڈیا کی تلاش ہے۔اس مقابلے میں ہر کیٹیگری میں جیتنے والوں کو 40 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔

ڈیزائن کو جو اسسریز ڈیزائن کرنا ہونگی، اُن میں  سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کےکیس، واچ سٹریپ، ائیر بڈز کیس شامل ہیں۔
ڈیزائنگ میں ایک کیٹیگری وال پیپرز کی ہے، یہ وال پیپر انٹرایکٹو اور ضروری معلومات فراہم کرنے والے ہوں۔
سام سنگ اور ڈیزن  ہر کیٹیگری سے پانچ فاتح چنیں گے۔ انہیں لندن جا کر جیوری کو اپنے آئیڈیا پیش کرنے  ہونگے۔ اس کے بعدجیوری تین فاتح منتخب کرے گی۔ جتنے والوں کو سان ہوز میں ہونے والی سام سنگ ڈویلپر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، جہاں وہ اپنا انعام وصول کریں گے۔
اس انعامی مقابلے میں فاتح کو 10 ہزار ڈالر، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 5 ہزار ڈالر، تیسرے نمبر پر آنے والے کو 3 ہزار ڈالر، چوتھے اور پانچویں نمبر پر  آنے والوں کو ایک ایک ہزار ڈالر دیا جائے گا۔ ان سب افراد کو لندن آنے کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 29 جون 2019

Share On Whatsapp