Google now lets you auto-delete your location history

گوگل صارفین کی لوکیشن ہسٹری اب خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو سکے گی

گوگل نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے  پرائیویسی کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرایا ہے۔ گوگل صارفین کی لوکیشن ہسٹری اب خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو سکے گی۔گوگل نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے خود کار طور پر لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا ٹول متعارف کرایا ہے۔ اس طرح صارفین کا یہ خدشہ بھی دور ہو جائے گا کہ گوگل  اُن کی لوکیشن ہسٹری کو ٹریک کر رہا ہے۔
اس فیچر سے صارفین تین ماہ سے 18 ماہ کے بیچ کا عرصہ منتخب کر سکتے ہیں، جس کے بعد اُن کی لوکیشن ہسٹری خود کار طور پر ڈیلیٹ ہو جائے گی۔
یہ فیچر چند ہفتوں تک تمام صارفین کے  لیے جاری کر دیا جائے گا۔
[short][show_embed_tweet 5811][/short]

تاریخ اشاعت : جمعہ 28 جون 2019

Share On Whatsapp