Swedish court fines Facebook group admin for failing to delete hate speech

سوئیڈش عدالت نے فیس بک گروپ ایڈمن کو نفرت انگیزکمنٹس نہ ہٹانے پر جرمانہ کر دیا

پیٹرک مارکسٹروم فیس بک کے گروپ Stå Upp För Sverige یا Stand Up For Sweden کے ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ انہیں سوئیڈن کی عدالت نے نفرت انگیز کمنٹس نہ ہٹانے پر جرمانہ کیا ہے۔ پیٹرک کا موقف تھا کہ انہوں نے گروپ میں کمنٹس دیکھے ہی نہیں۔ تاہم بعد میں ثابت ہوا کہ انہوں نے یہ کمنٹس جان بوجھ کر ڈیلیٹ نہیں کیے۔ یہ کمنٹ ملک کی ایک اقلیت کے خلاف تھے۔
عدالت کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اس شخص نے 6 کمنٹس دیکھے لیکن جان بوجھ کر انہیں ڈیلیٹ نہیں کیا۔

دی سوئیڈن لوکل کے مطابق عدالت کا فیصلہ بلیٹن بورڈ سسٹم کے سوئیڈن کے قانون کے مطابق ہے، جس میں کلوزڈ فیس بک گروپ بھی آتے ہیں۔ اس میں بیان کیا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر جو فورم فراہم کرتے ہیں، وہی دوسرے لوگوں کی شائع ہونے والی پوسٹوں کے ذمہ دار ہیں۔
یہ قانون 1990 کی دہائی کےآخر میں بنا تھا، تب فیس بک کا وجود بھی نہیں تھا۔ اسی قانون کے مطابق پیٹرک کو معطل سزا اور 19200 کرونور یا 2070 ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔
پچھلے سال بھارت میں وٹس ایپ گروپ کے ایک ایڈمن کو بھی کچھ قابل اعتراض پیغامات کی وجہ سے پانچ ماہ جیل میں گزارنے پڑے تھے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 27 جون 2019

Share On Whatsapp