Google will now tell you how crowded your bus or train is likely to be

گوگل اب صارفین کو بتائے گا کہ ٹرانسپورٹ میں کتنا رش ہے

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کی میپس ایپ اب صارفین کو ٹرانسپورٹ کے رش کے بارے میں بھی  بتائے گی۔گوگل میپس سے صارفین جان سکیں گے کہ  اُن کی بس، ٹرین اور ٹیوب میں کتنا رش ہوگا۔اس طرح صارفین ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بہتر فیصلہ کر سکیں گے۔
گوگل  کئی ماہ سے مسافروں سے پوچھ رہا ہے کہ  اُن کی سواری میں کتنا رش ہے۔ اسی ڈیٹا کی بنیاد پر گوگل صارفین کو ٹرانسپورٹ میں رش کی صورتحال کےبارے میں بتائے گا۔
گوگل نے اپنے سروے میں مسافروں کو چار آپشن  دئیے کہ : بہت سی سیٹیں خالی ہیں، کچھ سیٹیں خالی ہیں، کھڑے ہونے کی جگہ ہے یا  تنگ ہو کر کھڑے ہونے کی جگہ ہے۔

اب کمپنی کے پاس اتنا ڈیٹا ہو گیا  ہے  کہ وہ دیگر مسافروں کےلیے رش کا اندازہ لگا سکے۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ نیا فیچر دنیا کے دو سو شہروں میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک تہائی شہر صرف امریکا  کے ہیں۔
اس کے علاوہ گوگل میپس میں بسوں کی  تاخیر کے حوالے سے  لائیو ٹریفک کا فیچر بھی لانچ کیا گیا ہے۔اس فیچر سے صارفین اُن علاقوں میں بسوں کی تاخیر کے متعلق جان سکتے ہیں، جہاں مقامی ٹرانسپورٹ ایجنسیاں یہ معلومات فراہم نہیں کرتیں۔اب آپ دیکھ سکیں گے کہ آپ کی بس کتنی تاخیر سے پہنچے گی۔ لائیو ٹریفک کی وجہ سے یہ بالکل درست وقت بتائے گی۔اس کے علاوہ آپ میپس میں بھی دیکھ سکیں گے کہ کونسی جگہ بسوں کی تاخیر کا باعث بن رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 27 جون 2019

Share On Whatsapp