under screen camera

اوپو نے اپنا پہلا انڈر سکرین کیمرہ سمارٹ فون متعارف کرا دیا

چین میں ایم سی ڈبلیو شنگھائی 2019 کا  آغاز ہو گیا ہے۔اس  کانفرنس میں سب سے اہم اعلان اوپو نے کیا۔اوپو نے  اپنا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرہ سمارٹ فون جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کیمرے کی بدولت صارفین  بغیر کسی نوچ کے فل سکرین کے تجربے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔اس ٹیکنالوجی کو کام میں لانے کے لیے اوپو نے کسٹومائزڈ ڈسپلے اور کیمرہ ماڈیول متعارف کرائے ہیں۔اس کیمرے کے اوپر سکرین کا حصہ زیادہ شفاف میٹریل سے بنایا گیا ہے۔
اس فون کے پکسل سٹرکچر کو بھی ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس فون کا کیمرہ بھی خاص ہے۔ یہ بڑے اپرچر ، بڑے سنسر اور بڑے پکسل سائز  کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ عام طور پر جب روشنی سنسر سے ٹکراتی ہے تو تصویر بنتی ہے۔ اگر لینز پر کچھ ہو تو تصویر دھندلی آتی ہے۔اوپو کا کہنا ہے کہ اُن کے 3 الگورتھم ڈسپلے پرفارمنس کو خراب کیے بغیر تصویر کو بہتر بناتے ہیں۔
اس فون میں پہلا الگورتھم وائٹ بیلنس کا ہے ۔ یہ رنگوں کو کسی بھی لائٹ سورس کے حساب سے ایڈجسٹ کرتا ہے۔
دوسرا ایچ ڈی آر الگورتھم ہے جواوور ایکسپوزڈ ہائی لائٹ کو کم کرتا ہے اور سائے میں برائٹ نیس کو بڑھاتا ہے۔ہیز ریموول (Haze Removal) الگورتھم  لینز کے اوپر ٹھوس ڈسپلے  کی وجہ سے ہے۔ یہ تصویر کی شارپ نیس بڑھاتا ہے۔
اوپو کا کہنا ہے کہ انہوں نے مستقبل کا ، نوچ لیس اور یونی باڈی سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔تاہم کمپنی نے ابھی تک کسی کو اس کے  ہارڈ وئیر کی تفصیل ، نہ ہی قیمت اور نہ ہی دستیابی کے باے میں کچھ بتایا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 26 جون 2019

Share On Whatsapp