Oppo MeshTalk can make calls and send texts with no carrier or Internet connection

اوپو میش ٹاک سیل فون اور انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر ہی کال اور ٹیکسٹ میسج کر سکتا ہے

جہاں دوسرے فون ساز فائیو جی کنکشن کے بارے میں سوچ رہے ہیں، وہاں اوپو کا سوال ہے کہ  سیل فون کنکشن،  وائی فائی یا بلوٹوتھ کے بغیر کیا ہوگا؟ اسی لیے اوپو نے میش ٹاک (MeshTalk) سسٹم متعارف کرایا ہے۔ یہ سسٹم 3 کلومیٹر کے دائرے میں موجود ڈیوائسز کو ڈیٹا بھیج سکتا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ایک میش  نیٹ ورک  ہوگا۔ اس میں میسج  قریب موجود دوسری ڈیوائسز سے ہوتا ہوا اپنی منزل  پر پہنچے گا۔
میش ٹاک میں ایک کسٹم چپ ہوگی، جس سے لانگ رینج کمیونی کیشن آسان ہو جائے گی۔
یہ ایک لو بینڈ وڈتھ سسٹم ہے لیکن یہ وائس کالز اور ٹیکسٹ میسج کو سپورٹ کرتا ہے۔
اوپو کا یہ سسٹم زیادہ پاور استعمال نہیں کرتا۔ اوپو نے ایسا سسٹم بنایا ہے جو  میش ٹاک ایکٹیو ہونے پر  72 گھنٹے سٹینڈ بائی پر رہ سکے۔ یہ سسٹم ہنگامی صورت حال میں کافی مفید ہوگا۔ اس کے علاوہ ا س سے صارفین کا ماہانہ فون بل بھی کم  ہو جائے گا۔
اوپو نے ابھی تک نہیں بتایا کہ میش ٹاک کے پیچھے کونسی  ٹیکنالوجی ہے۔ اور نہ ہی اس فون کی دستیابی کے بارے میں بتایا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 26 جون 2019

Share On Whatsapp