Even the Google Calendar app is being used by scammers to drain your bank account

ہیکروں نے بنک اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے گوگل کیلنڈر ایپ کا استعمال شروع کر دیا

ہیکروں اور دھوکے بازوں  نے گوگل کیلنڈر کی مدد سے  صارفین کے بنک  اکاؤنٹ خالی کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ یہ سب گوگل کیلنڈر کے ایک  ڈیفالٹ فیچر کی وجہ سے ہورہا ہے۔یہ ڈیفالٹ فیچر آپ کے رد عمل دئیے بغیر ہی  ایونٹ کے دعوت ناموں کو آپ کے شیڈول میں شامل کر دیتا ہے۔اس کے بعد ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ڈیوائس کے مالک کو  یاددہانی کا ایک نوٹی فیکیشن  ملتا ہے۔
دھوکے باز   اس فیچر کو صارفین  کی بنکنگ انفارمیشن، سوشل سیکورٹی  نمبر  یا  دوسری  حساس معلومات کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
جس کے بعد صارفین کےبنک اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی جا سکتی ہے۔دھوکے باز  صارفین کے گوگل کیلنڈر میں  دعوت نامہ شامل کرتے ہیں ، جس کے بعد صارفین  کو یاد دہانی میں نوٹی فیکیشن ملتا ہے کہ اُن کے بنک اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوئی ہے، جسے دیکھنے کے لیے انہیں  بنک اکاؤنٹ اور پن نمبر دینا پڑتا ہے۔اسی طرح صارفین کو مقابلہ جیتنے کے بارے میں یاد دہانی کا نوٹی فیکیشن ملتا ہے ، جسے دیکھنے کے لیے سوشل سیکورٹی نمبر دینا پڑتا ہے۔
نوٹی فیکیشن میں ایک لنک بھی ہو سکتا ہے، جسے کھولنے پر  ایک فارم کھلتا ہے، جس سے  حساس معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ یاد رہے کہ ایسا کرنا ایک غلطی ہوگی۔
دھوکے باز ان نوٹی فیکیشنز کو  زیادہ بار یا  بٹن  دبانے  تک ظاہر کر سکتے ہیں۔چونکہ یہ نوٹی فیکیشن قابل بھروسہ گوگل کیلنڈر ایپ  کی طرف سے آتے ہیں، اس لیے لوگ ان کی تصدیق پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔
اس طرح کی دھوکہ بازی سے بچنے کے لیے  ڈیسک ٹاپ براؤزر میں Google.com/calendar پر جائیں۔
سب سے اوپر دائیں طرف سکرین پر آپ کو ایک گیئر باکس نظر آئے گا۔ اس پر کلک کریں اور پھر Settings منتخب کریں۔ اس کے بعد بائیں جانب Event settings منتخب کریں۔ یہاں Automatically add invitations کو تبدیل کر کے No, only show invitations to which I have responded منتخب کر لیں۔اس کے بعد تھورا نیچے سکرول کر کے View Option تک آئیں اور Show declined events کا چیک ہٹا دیں۔ یہ آپشن جعلی دعوت نامے کے نوٹی فیکیشن کو آپ کے مسترد کرنے کے بعد ظاہر نہیں کرے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 26 جون 2019

Share On Whatsapp