Lenovo Z6 to come with Snapdragon 730

لینوو زیڈ 6 کو سنیپ ڈریگن 730 کے ساتھ جاری کیا جائے گا

لینوو نے زیڈ 6 پرو  اور زیڈ 6 یوتھ / لائٹ تو متعارف کرا دئیے لیکن ابھی تک ریگولر زیڈ 6  لانچ نہیں کیا۔ اب کمپنی کے وائس پریزیڈنٹ  چانگ چینگ نے  ایک طویل ٹیزر جاری کیا ہے، جس سے ہمیں اس کے چپ سیٹ کے بارے میں پتا چلتا ہے۔
لینوو زیڈ 6 میں سنیپ ڈریگن 730 چپ سیٹ ہوگا، جسے کوالکوم نے 8 این ایم پراسس پر بنایا ہے۔اس میں وہی سی پی یو آرکیٹیکچر ہے جو  سنیپ ڈریگن 855 میں تھا، لیکن اس کی قیمت کچھ کم ہے۔
کوالکوم کے موجودہ فلیگ شپ  چپ سیٹ میں ایک کور 2.84 گیگا ہرٹز کی ہے، جبکہ سنیپ ڈریگن 730 میں دو Kryo 480 یونٹس ہیں، جن کی سپیڈ 2.2 گیگا ہرٹز اور دوسری 6 کورز کی سپیڈ 1.8 گیگا ہرٹز ہے۔

لینوو نے گیگ بینچ کے نتائج  کا حوالہ دیتے ہوئے فخریہ طور پر اعلان کیا ہے کہ یہ چپ سیٹ پچھلے سال کے سنیپ ڈریگن 845 سے زیادہ تیز رفتار ہوگا۔
لینوو زیڈ 6 میں 200 فیصد بہتر مصنوعی ذہانت ہوگی۔اس میں کم پاور کی ضرورت ہوگی تاہم اس حوالے سے ہم فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp