Study finds over 2,000 dangerous apps on Google Play Store, some are famous

گوگل پلے سٹور پر 2000 سے زیادہ خطرناک ایپس دریافت

یونیورسٹی آف سڈنی اور CSIRO کے Data61 کی ایک دو سالہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ گوگل پلے سٹور پر 2040 ایپس ایسی ہیں جو  کسی نہ کسی طرح کافی خطرناک ہیں۔ان میں سے بہت سی ایپس  مشکوک پرمیشنز چاہتی ہیں جبکہ بہت سی مال وئیر ہیں۔
اس تحقیق میں تقریباً ایک ملین ایپس شامل تھیں۔ان میں سے بہت سے ایپس جعلی تھی، ان میں مال وئیر تو نہیں تھا لیکن  وہ ایسے ڈیٹا کی پرمیشن چاہتی تھی، جس سے اُن کا تعلق ہی نہیں تھا۔ان میں Hill Climb Racing اور  Temple Run جیسے ٹائٹل بھی شامل تھے۔

ایک ملین ایپس پر ریسرچ کرنے کے لیے ماہرین نے نیورل نیٹ ورکس اور مشین لرننگ کا استعمال کیا۔ اس کے الگورتھم کو سب سے مقبول 10 ہزار ایپس سے ملتے جلتے آئیکون اور ڈسکرپشن دیکھنے کے لیے سیٹ کیا گیا تو جواب میں 49,608 متوقع خطرات سامنے آئے۔
وائرس ٹوٹل کے استعمال سے پتا چلا کہ 7,246 ایپس وائرس زدہ اور2,040 جعلی اور کافی خطرناک ہیں۔ اس کے علاوہ 1,565 ایپس 5 کافی حساس پرمیشنز چاہتی ہیں اور 1,407 میں تھرڈ پارٹی اشتہارات دکھانے کےلیے لائبریری شامل ہے۔
ماہرین نے اس تحقیق میں جن ایپس کا ذکر کیا ہے، گوگل نہیں پلے سٹور سے ہٹا چکا ہے۔ گوگل کی ٹیم نے رپورٹ کی ہے کہ اب اُن کی ایپس مسترد کرنے کی شرح پچھلے سال سے بڑھ کر 55 فیصد ہوگئی ہے جبکہ ایپ معطل ہونے کی شرح 66 فیصد بڑھ گئی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp