The US Air Force has a new weapon called THOR that can take out swarms of drones

امریکی ائیر فورس کا نیا ہتھیار ”تھور“ ڈرونز کے زمین بوس کر سکتا ہے

حالیہ سالوں میں  ڈرونز نے بھی میدان جنگ میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ ڈرونز کی مدد سے جہاں امریکی فوج  بمباری کرتی ہے ، وہیں  اب  امریکی فوج نے ایسی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے، جس سے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کیا جا سکتا ہے۔اس ہفتے امریکی ائیر فورس نے ایک نیا ٹول متعارف کرایا ہے،جسے  دنیا بھر کے امریکی فوجی اڈوں کے گرد نصب کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک ہائی پاور  مائیکرو ویو سسٹم  ہے جسے Tactical High Power Microwave Operational Responder یا THOR کا نام دیا گیا ہے۔
تھور کو امریکی فوجی اڈوں کو ڈرون کےحملوں سے بچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔
اس سسٹم کو البیکرکی، نیو میکسیکو میں کرٹلینڈ ائیر فورس بیس میں ائیرفورس ریسرچ لیبارٹری میں بنایا گیا ہے۔ تھور ہائی پاورمائیکروویو کے شارٹ برسٹ سے یو اے ویز کو ناکارہ کر دیتا ہے۔ مقامی ٹی وی کے مطابق یہ سسٹم بہت کم مدت یعنی صرف 18 ماہ میں بنایا گیا ہے۔ اسے 15 ملین ڈالر میں بنایا گیا ہے۔ تھور کو ایک جنریٹر سے چلایا جا سکتا ہے اور اسے ایک شپنگ کنٹینر میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
اسے چند گھنٹوں میں کسی بھی جگہ پہنچایا جا سکتا ہے۔
ائیر فورس نے شارٹ رینج ٹارگٹس کے خلاف تھور کے تجربات اس بہار کے شروع میں کیے تھے جبکہ ایک اور سسٹم،جسے Counter-Electronic High-Power Microwave Extended-Range Air Base Air Defense یا CHIMERA کا نام دیا گیا ہے کو میڈیم اور لانگ رینج ٹارگٹس کو ہٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وہ سسٹم اگلے سال کسی بھی وقت فراہم کر دیا جائے گا۔
[short][show_tech_video 392][/short]

تاریخ اشاعت : ہفتہ 22 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں