WSJ: Google Maps is flooded with 'millions' of fake business listings.

گوگل میپس پر جعلی کاروباری اندراجات کی بھرمار

وال سٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق  گوگل میپس پر جعلی کاروباری اندراجات کی بھرمار ہو گئی ہے۔اندازہ ہے کہ اس وقت گوگل میپس پر جعلی اندراجات کی  تعداد 11 ملین ہے۔جعلی فون نمبر اور پتوں کے ساتھ ہر ماہ گوگل میپس لاکھوں اندراجات کا اضافہ ہوتا ہے۔
گوگل میپس پر جعلی فون نمبر کے ساتھ   غلط اندراجات کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ دھوکے باز لوگ اپنے کاروباری حریفوں کے جعلی پروفائل غلط نمبروں کے ساتھ بناتے ہیں۔
اس کے علاوہ فراڈیے بھی خود کو  قانونی ظاہر کرنے کے لیے جعلی اندراجات کرتے ہیں۔
وال سٹریٹ جرنل کی سٹوری  کچھ جعلی اندراجات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ گوگل نے اس سٹوری کے شائع ہونے بعد شناخت شدہ جعلی اندراجات ہٹا دئیے ہیں۔گوگل کا کہنا ہے کہ انہوں نے  کاروباری اندراجات میں زیادہ خطرے والی کیٹیگریز  کی حفاظت کے لیے نئے اقدامات کیے ہیں۔گوگل میپس  میں  کنٹریکٹر اور مرمت کی سروسز کی کیٹیگری حساس سمجھی جاتی ہے کیونکہ صارف ہنگامی صورتحال میں ہی ان سے رابطہ کرتا ہے اور اس کے پاس کاروبار سے متعلق اندراج کے لیے وقت نہیں ہوتا۔

پچھلے سال گوگل نے گوگل میپس سے 3 ملین جعلی  پروفائل  ہٹائے تھے اور 1 لاکھ 50 ہزار  اکاونٹس کو بند کیا تھا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ ان میں سے 85 فیصد  جعلی اندراجات سسٹم شناخت کیے تھے جبکہ 2 ہزار 50 ہزار صارفین نے رپورٹ کیے تھے۔
اس وقت گوگل میپس پر مفت میں ہی اندراجات کرائے جا سکتے ہیں اور اس کا طریقہ کار بھی کافی سادہ ہے۔ کاروباری ادارے  اندراج کے پتے  اور فون  کی ایس ایم ایس کے ذریعے  اور پوسٹ کارڈ سے تصدیق کر سکتے ہیں۔
اس وقت گوگل مائی بزنس میں 150 ملین  کاروبار شامل ہیں جبکہ ایک دوسری ویب سائٹ، وائٹ پیجیز، پر اندراجات کی تعداد 25 ملین ہے۔ اندراجات کے آسان  طریقہ کار  نے اس پلیٹ فارم پر بھی جعلی اندراجات بڑھا دئیے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 21 جون 2019

Share On Whatsapp