iOS 13 to warn you when deleting an app with an active subscription

ایکٹیو سبسکرپشن ایپ کو ڈیلیٹ کرنے پر آئی او ایس 13 صارفین کو مطلع کرے گا

آئی او ایس  13 کا دوسرا بیٹا ورژن  کئی مفید فیچرز کے ساتھ منظر عام پر آ گیا ہے۔ اس ورژن ایک ایسا فیچر بھی ہے جو صارفین کی رقم ضائع ہونے سے بچائے گا۔ یہ فیچر صارفین کی بھولی ہوئی سبسکرپشن  کو یاد دلا کر صارفین کے پیسے بچائے گا۔
اس فیچر سے آپ جب بھی کسی ایسی ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ  کرنے لگیں گے، جس میں ایکٹیو سبسکرپشن ہوتو  آپ کو مطلع کیا جائے گا۔ ایسی صورت میں آئی او ایس 13 آپ سے پوچھے گا کہ کیا آپ سبسکرپشن  کو باقی رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ manage subscription کے بٹن پر ٹیپ کر کے آپ سبسکرپشن کو کینسل کر سکیں گے۔
یہ پاپ اپ میسج آپ کوبتائے گا کہ اس ایپلی کیشن کی سبسکرپشن ایکسپائر ہونے میں کتنا وقت باقی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 19 جون 2019

Share On Whatsapp