How to turn on dark mode in Chrome for Android

کروم فار اینڈروئیڈ میں ڈارک موڈ کیسے آن کریں؟

ایپل اور گوگل اپنے آپریٹنگ سسٹم  کے 2019ء کے ورژن میں  ڈارک موڈ متعارف کرا رہے ہیں۔ڈارک موڈ سے  رات کے وقت  موبائل کی سکرین پر دیکھنے سے آنکھوں پر زور نہیں پڑتا ۔ اس کے علاوہ او ایل ای ڈ ی ڈسپلے ہوتو  ڈارک موڈ کی وجہ سے  فون گہرے رنگ دکھاتے ہوئے  کم پاور  استعمال کرتا ہے۔فی الحال فون یا کروم کو  ڈارک موڈ پر منتقل کرنا  اتنا زیادہ آسان نہیں۔
اینڈ روئیڈ کیو میں  آپ تھرڈ پارٹی ایپ کو بھی ڈارک موڈ  پر منتقل کر سکتے ہیں، جس کے لیے آپ کو Settings > System > Developer options پر جا کر Override force-dark تلاش کرنا اور آن  کرنا پڑے گا۔
کروم 74 یا جدید میں آپ کو ڈارک موڈ فعال کرنے کے لیے ایک اور طریقہ اپنانا پڑے گا۔
گوگل کروم فار اینڈروئیڈ میں ڈارک موڈ آن کرنے کے لیے آپ کو کروم کی ایڈریس بار میں chrome://flags ٹائپ کرنا ہوگا، جس کے بعد آپ کے سارے تجرباتی فیچر آپ کے سامنے آ جائیں گے۔ اس کے بعد پیج میں dark mode تلاش کریں۔ اس سے آپ کے سامنے دو نتائج - "Android Chrome UI dark mode" اور "Android web contents dark mode" آ جائیں گے۔ ان دونوں آپشنز کو ڈیفالٹ کی بجائے ڈراپ ڈاؤن مینو سے فعال کر دیں۔ اس کے فوراً بعد آپ سے براؤزر کو ری لانچ کرنے کا کہا جائے گا۔ براؤزر ری لانچ کر کے آپ جس ویب سائٹ کو بھی دیکھیں وہ ڈارک موڈ میں دکھائی دے گی تاہم ہر ویب سائٹ میں ڈارک موڈ کچھ مختلف دکھائی دے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 19 جون 2019

Share On Whatsapp