Google Photos and Drive will stop working together next month

گوگل فوٹوز اور ڈرائیو اب ایک ساتھ کام نہیں کریں گے

گوگل نے  گوگل ڈرائیو اور گوگل  فوٹوز کے حوالے سے اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان سروسز کا کنکشن کنفیوژ کرنے والا ہے اس لیے جولائی کےآغاز سے یہ ایک  ساتھ کام نہیں کریں گے۔
اصل میں یہ سوفیصد گوگل کا فیصلہ نہیں ہے۔ گوگل نے صارفین کے فیڈ بیک پر یہ فیصلہ کیا ہے۔
اگلے ماہ سے گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ ہونے والی نئی ویڈیوز اور تصاویر  گوگل فوٹوز میں ظاہر نہیں ہونگی۔ اسی طرح گوگل فوٹوز میں موجود تصاویر گوگل ڈرائیو پر فوٹوز کے فولڈر میں شامل نہیں ہونگی۔
اسی طرح گوگل ڈرائیور سے ڈیلیٹ ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر فوٹوز سے ڈیلیٹ نہیں ہونگی اور فوٹوز سے ڈیلیٹ ہونے والی ویڈیو یا تصاویر گوگل ڈرائیو سے ڈیلیٹ نہیں ہونگی۔ آج سے پہلے جو صآرفین گوگل ڈرائیو یا گوگل فوٹوز میں تصاویر اپ لوڈ کر چکے ہیں، وہ دونوں جگہ موجود رہیں گی لیکن ان کے فولڈر اب خود کار طور پر اپ ڈیٹ نہیں ہونگے۔
اس کے علاوہ گوگل فوٹوز میں ایک نیا فیچر ”Upload from Drive“ کا شامل کر رہا ہ۔ اس سے صارفین خود ہی ڈرائیو سے تصاویر امپورٹ کر سکیں گے۔ تاہم دونوں پلیٹ فارم پر موجود اس ڈیٹا کا آپس میں کوئی ربط نہ ہوگا۔ یاد رہے کہ گوگل فوٹوز یا ڈرائیو میں امپورٹ کی گئی اوریجنل کوالٹی کی ویڈیوز یا تصاویر صارفین کے سٹوریج کوٹہ میں شمار کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp