Facebook reveals its new digital currency called Libra

فیس بک نے نئی ڈیجیٹل کرنسی لیبرا متعارف کرا دی

توقع کے مطابق فیس بک نے  نئی ڈیجیٹل کرنسی  لیبرا(Libra)  متعارف کرا دی ہے۔ یہ کرنسی 2020ء میں منظر عام پر آئے گی۔ فیس بک نے اس کرپٹو کرنسی کے لیے  نیا ویلٹ کیلیبرا بھی متعارف کرایا ہے۔کیلبرا  مالیاتی خدمات فراہم کرے گی جس سے صارفین اپنی کرپٹو کرنسی کو محفوظ  رکھ سکیں گے اور  ٹرانزایکشن کر سکیں گے۔
جب اسے 2020 میں جاری کیا جائے گا تو یہ میسنجر میں ، وٹس ایپ میں اور الگ ایپ کی صورت میں دستیاب ہوگی۔
نئی سروس کو لانچ کرنے کا مقصد بنک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے  یا نہ استعمال کرنے  والے صارفین کو  رقم بچانے، بھیجنے اور وصول کرنے کی  خدمات فراہم کرنا  ہے۔
کیلیبرا ترقی پذیر ممالک میں  بنک اکاؤنٹ نہ رکھنے والےصارفین کو بھی مالیاتی خدمات فراہم کرے گی۔ کیلبرا سے  ترقی پذیر ممالک کے صارفین بھی لیبرا کو محفوظ کر سکیں گے، اسے بھیج سکیں گے اور وصول کر سکیں گے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ لیبرا کو بھیجنے کا پراسس بالکل بھی مشکل نہیں ہوگا۔یہ ایسے ہی ہوگا جیسے صارفین موبائل سے ٹیکسٹ میسج بھیجتے ہیں۔ لیبرا سے صارفین اپنے بلز بھی ادا کر سکیں گے۔
فیس بک کا کہناہے کہ وہ صارف کی اجازت کے بغیر کیلبرا کا ڈیٹا اپنے سرور یا تھرڈ پارٹی سے شیئر نہں کریں گے۔ اس کے علاوہ کمپنی کا کہنا ہے کہ کیلبرا صآرفین کو محفوظ بنانے اور قانون کی پاسداری کےلیے فیس بک کا ڈیٹا استعمال کریں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp