Facebook's Calibra cryptocurrency wallet launches in 2020

فیس بک کا کیلیبرا کرپٹو کرنسی ویلٹ 2020ء میں لانچ کیا جائےگا

کئی ماہ  کی افواہوں کے بعد فیس بک نے اپنی کرپٹو کرنسی کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیے ہیں۔ فیس بک نے کیلیبرا(Calibra) کا اعلان کیا ہے۔  کیلیبرا ایک ڈیجیٹل ویلٹ ہے  جسے ایک نئی  کرپٹو کرنسی لیبرا (Libra) کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
کیلیبرا اب فیس بک کی ذیلی کمپنی ہے۔اسے مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیےڈیزائن کیا گیا ہے۔اس کی مدد سے لوگ لیبرا نیٹ ورک سے جڑ سکیں گے۔ یہ ایک بلاک چین ٹیکنالوجی ہے جسے فیس بک نے ڈویلپ کیا ہے۔
اسے ماسٹر کارڈ، ویزا، پے پال، ای بے، اوبر، لائفٹ اور سپوٹیفائی کی سپورٹ حاصل ہے۔ فیس بک کیلیبرا کو 2020 میں لانچ کرے گا۔ یہ میسنجر میں ، وٹس ایپ میں  اور الگ سے ایپ کی صورت میں دستیاب ہوگا۔
کیلیبرا کی مدد سے  صارفین اپنے سمارٹ فون کو استعمال کرتے ہوئے  لیبرا کرپٹو کرنسی  کو بھیج اور وصول کر سکیں گے۔بتدریج یہ نئی خدمات فراہم کرے گا۔ اس میں بل کی ادائیگی کی سپورٹ، سکین کوڈ سے کافی خریدنے اور سفری سہولیات حاصل کرنے کی سپورٹ شامل کی جائے گی۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ سائن اپ پراسس سے صارفین پے منٹ پارٹنر جیسے ماسٹر کارڈ، ویزا، پے پال یا سٹرائپ میں سے کسی کو منتخب کر سکیں گے۔اس کے علاوہ لوگ مقامی اور آن لائن کرنسی ایکسچینج تک رسائی حاصل کر کے امریکی ڈالر کو لیبرا میں تبدیل کر سکیں گے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ کیلیبرا  کرپٹو کرنسی ایکسچینج کا کام نہیں کرے گا بلکہ  مستقبل میں کسی ایکسچینج سے منسلک ہوگا۔تاہم فیس بک نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ وہ کس ایکسچینج سے منسلک ہونگے۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp