Kickstarter asks people to stop claiming their projects are ‘the world’s best’

کوئی پراجیکٹ کو ”دنیا کا بہترین “ پراجیکٹ نہ کہے۔ کک سٹارٹر نے تخلیق کاروں کو منع کر دیا

کک سٹارٹر نے پراجیکٹس کے تخلیق کاروں اور ڈویلپرز کو کہا ہے کہ وہ اپنے پراجیکٹ کے لیے ”دنیا کے بہترین“ پراجیکٹ ہونے کا دعویٰ نہ کریں، اس کی بجائے اپنی مہم کو حقیقت پسندانہ  زبان میں بیان کریں۔ کک سٹارٹر  نے ”دنیا کا بہترین“ لفظ استعمال کرنے پر مکمل پابندی نہیں لگائی  لیکن کک سٹارٹر نے پراجیکٹس کے لیے نئی تجاویز اور اصول متعارف کرائے ہیں، جن  میں  کہا گیا ہے کہ  پراجیکٹ کے تخلیق کار اپنے پراجیکٹس کو  اعلیٰ درجے کی صفت سے ظاہر نہ کریں اور نہ ہی  اسے بڑھا چڑھا ک جیسے دنیا کی تیز ترین  وغیرہ جیسی صفات سے ،  بیان کریں۔

کک سٹارٹر کی طرف سے کی گئی زیادہ تر تبدیلیاں  اصول نہیں بلکہ پالیسی گائیڈ لائنز ہی  اور تخلیق کاروں کا انہیں ماننا ضروری نہیں۔
کک سٹارٹر کی سسٹم انٹیی گریٹڈ   ٹیم کے سربراہ میگ ہائم  کا کہنا ہے کہ پہلی بار وہ تخلیق کاروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اُن سے کیا چاہتے ہیں۔
جو تخلیق کار کک سٹارٹر کی تجاویز پر عمل کرے گا یہ پلیٹ فارم اُن کی زیادہ تشہیر کرے گا۔ کک سٹارٹر نے تجویز دی ہے کہ تخلیق کار معین فقرات جیسے ، ایسے ہوگا، کی بجائے   امید اور خوابوں کی زبان میں بات کریں۔کک سٹارٹر یہ بھی چاہتا ہے کہ  تخلیق کار پراجیکٹ کی رقم کے تعین میں حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Share On Whatsapp