Germans can soon use their iPhones as virtual ID cards

اب جرمنی کے شہری اپنے آئی فون کو ورچوئل آئی ڈی کارڈ کے طور پر استعمال کر سکیں گے

آئی او ایس کی نئی این ایف سی کی سپورٹ  توقع سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی۔ جرمنی  آئی او ایس کی آنے والی سپورٹ کا  کئی طرح سے فائدہ اٹھانے کی تیاری کر رہا ہے۔
ایپل اپرووڈ این ایف سی آئیڈینٹی فیکیشن  ڈاکیومنٹ سے جرمنی کے شہری اپنے آئی ڈی  کارڈ کو سکین کر کے اسے  آن لائن اور انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر استعمال کرسکیں گے۔اس فیچر کے لیے جرمنی کو آئی او ایس 13 کی ریلیز کا انتظار  کرنا پڑے گا، جو اس ستمبر میں متوقع ہے۔جرمنی کی حکومت کی جاری کردہ AusweisApp2 ایپ اس کام کو آسان بنائے گی۔
جرمنی وہ پہلا ملک نہیں جو اس طرح کا سہولت متعارف کرا رہا ہے۔ جاپان بھی این ایف سی فعال آئی ڈی کارڈ کی سکیننگ کرے گا۔ یورپی یونین کے شہری اس سہولت سے پاسپورٹ سکین کر کے برطانیہ میں داخل ہو سکیں گے، چاہے برطانیہ یورپی یونین کا حصہ رہے ، یا نکل جائے۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Share On Whatsapp