Instagram tests easier ways to recover hacked accounts

انسٹا گرام ہیک کیے ہوئے اکاؤنٹ کو ریکور کرنے کے آسان طریقے کے تجربات کررہا ہے

اگر آپ کا اکاؤنٹ کبھی ہائی جیک ہوا ہے تو انسٹاگرام کے نئے متوقع فیچر سے  آپ اسے آسانی سے ریکور کر سکیں گے۔انسٹاگرام ایک فیچر کے تجربات  کر رہا ہے،جس ہیکر  مشکل سے ہی کسی کے اکاؤنٹ کو ہیک کر سکیں گے۔
انسٹاگرام  ایپ میں اکاؤنٹ ریکوری پراسس کے تجربات کر رہا ہے۔یہاں پر آپ سپورٹ  فارم میں اپنا اصل ای میل اور فون نمبر دے کر ایک 6 اعداد کا کوڈ حاصل کر سکیں گے۔
اس کے بعد انسٹاگرام ہیکروں کو ای میل یا فون نمبر کوڈ حاصل کرنے سے روکے گا۔
ہیکر کسی دوسری ڈیوائس سے بھی  اکاؤنٹ کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکیں گے۔
اس نئے طریقے سے آپ اُس وقت بھی اپنا اکاؤنٹ ریکور کر سکیں گے جب  ہیکر آپ کا یوزر نیم اور رابطے کا ڈیٹا تبدیل کر چکے ہوں۔اس کے علاوہ انسٹاگرام اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ آپ کا تبدیل کیا ہوا یوزر نیم مخصوص عرصے تک کوئی دوسرا صارف کلیم نہ کر سکے۔ ہیکنگ ہی نہیں بلکہ  خود یوزر نیم تبدیل کرنے  کی صورت میں  بھی  دوسرے صارف کچھ عرصہ آپ کا یوزر نیم کلیم نہیں کر سکیں گے۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ فیچر سب صارفین کے لیے کب جاری کیا جائے گا۔ یوزر نیم لاک ڈاؤن کا فیچر اینڈروئیڈ صارفین کے لیے تو جاری کر دیا گیا  جبکہ اسے آئی او ایس کے لیےجاری کیا  جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Share On Whatsapp