Mount Everest expedition installs highest weather stations on Earth

ماؤنٹ ایورسٹ پر جانے والی مہم نے دنیا کا سب سے اونچا موسمیاتی سٹیشن قائم کر دیا

سائنسدانوں نے ماؤنٹ ایورسٹ پر دنیا کے سب سے اونچے دو موسمیاتی سٹیشن بنائے ہیں۔ ان موسمیاتی سٹیشنوں کو  نیشنل جیوگرافک سوسائٹی اور تریبھون یونیورسٹی  کی ایک ٹیم نے قائم کیا۔موسم پر نظر رکھنے والے یہ  سٹیشن 8430 میٹر یا 27657فٹ اور 7945 میٹر یا 26066 فٹ کی بلندی پر قائم کیے گئے۔ان کے علاوہ پورے ماؤنٹ ایورسٹ پر تین دوسرے سٹیشن بھی بنائے گئے ہیں۔ان سٹیشنوں سے حاصل ہونے والا ڈیٹا  سائنسدانوں کو عالمی درجہ حرارت کے بڑھنے اور اس کے تیزی سے گلیشئر پگھلنے کے اثرات کا جائزہ لینے میں مدد دے گا۔

اس مہم کے رہنما  پاؤل مایسوکی نے بتایا کہ  یہ دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے  گرم ہونے والا براعظمی خطہ ہے، لیکن ہم نہیں جانتے کہ 5000 میٹر کی بلندی سے اوپر کیا ہو رہا ہے۔اس مہم میں دنیا بھر سے 30 سائنسدانوں اور 17 نیپالی محققین نے حصہ لیا۔
اس مہم نے دنیا کی سب سے زیادہ بلندی یعنی 8020 میٹر یا 26312 فٹ کی بلندی  پر گہرائی سے  برف کے نمونے بھی حاصل کیے۔ اس سے سائنسدانوں کو صنعتی دور  کے پہلے کے ماحول کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

اس پراجیکٹ کا ایک اور اہم سنگ میل ایورسٹ بیس  کیمپ اور پورے کھومبو گلیشئر پر   دنیا کی سب سے اونچی  ہیلی کاپٹر بیسڈ لائیڈر (جدید ترین ریڈار نظام جس میں لیزر شعاعیں استعمال ہوتی ہیں) سکیننگ کی   اور سب سے زیادہ تفصیلی فوٹوگرامیٹرک   امیجز لیے۔
ماؤنٹ ایورسٹ پر سیاحت اور کوہ پیمائی کے حوالے سے یہ کافی برا سال تھا۔ اس سال یہاں 11 کوہ پیما ہلاک ہوئے۔ نیپالی حکومت نے ماؤنٹ ایورسٹ سے 24 ہزار پاؤنڈ کوڑا کرکٹ بھی جمع کیا۔ ایسے میں   موسمیاتی  مراکز کا قیام ، گلیشئر کی سکینگ اور امیجنگ ایک مثبت  عمل ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 15 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں