Huawei Is Now Showing Ads On Lockscreen Of Its Smartphones

ہواوے نے سمارٹ فون کی لاک سکرین پر اشتہار دکھانا شروع کردئیے

ہم سب جانتے ہیں کہ  چینی سمارٹ فون کمپنی ہواوے   امریکی پابندیوں کے بعد کافی مشکلات کی شکار ہے۔ اس پابندی کے بعد کمپنی نے اپنی ساری حکمت عملی کوتبدیل کر دیا ہے۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ  کمپنی اب سمارٹ فون کی لاک سکرین پر اشتہار دکھا کر بھی کمائی کرنا چاہتی ہے۔
خبریں  ہیں کہ ہواوے نے اپنے سمارٹ فون کی لاک سکرین پر اشتہار دکھانا شروع کر دئیے ہیں۔ ہواوے کے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے سمارٹ فون کی لاک سکرین  پر ایک  بکنگ ویب سائٹ کے اشتہار ظاہر ہو رہے ہیں جبکہ انہوں نے  اشتہاردینے والوں کی کوئی ایپلی کیشن بھی انسٹال نہیں کی۔

یہ اشتہار اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب آپ نے سمارٹ فون میں وال پیپر کی سیٹنگ سے Huawei Highlights منتخب کیا ہوا ہو۔
اطلاعات کے مطابق  یہ اشتہار  12 جون سے ہواوے پی 30 پرو، پی 20 پرو، پی 20، پی 20 لائٹ، میٹ 20 پرو اور ہواوے 10 پر ظاہر رہے  ہیں۔ یہ اشتہار برطانیہ،نیدرلینڈ، جنوبی افریقا، ناروے، جرمنی اور کئی دوسرے ممالک کے صارفین کے پاس ظاہر ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے لاک سکرین پر اشتہار دکھانے کے عمل پر تنقید کی ہے۔
صارفین چاہیں تو ان اشتہارات کو غائب بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ڈیوائس کی سیٹنگ میں جائیں۔ اس کے بعد ہوم سکرین اینڈ بیک گراؤنڈ کا آپشن منتخب کریں۔اس کے بعد Change Background منتخب کر لیں۔ یہاں پر آپ بس Huawei Highlights کے چیک مارک کو ہٹا دیں یا موجودہ بیک گراؤنڈ کو تبدیل کردیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 15 جون 2019

Share On Whatsapp