Facebook will rank comments to make conversations more meaningful

فیس بک گفتگو کو بہتر بنانے کے لیے کمنٹس کو رینک کرے گا

فیس بک پبلک پوسٹ پر گفتگو کو زیادہ بامعنی بنانا چاہتا ہے۔ اس کے لیے فیس بک کمنٹس کی رینکنگ کرے گا۔ فیس بک پوسٹ پر پوسٹ کرنے والے یا پوسٹ سے متعلق کمنٹس کو پہلے ظاہر کرے گا۔ اس کے علاوہ  پوسٹ کرنے والوں  کے دوستوں کے ری ایکشنز بھی کمنٹ کی رینکنگ  میں معاون ثابت ہونگے۔
یہ تبدیلیاں پیجیز کی  پبلک پوسٹ اور بہت زیادہ فالورز والے صارفین کے لیے جاری کی جائیں گی۔ تاہم کوئی بھی شخص  سیٹنگز سے  اس فیچر کو فعال کر سکتا ہے۔
فیس بک   کمنٹس کو  لوگوں کے انٹرایکشن  جیسے لائکس ، ری ایکشن اور ریپلائی ، کی  بنیاد پر رینک کرے گا۔ اس کے علاوہ صارفین  اپنی پوسٹ پر کمنٹس کو  چھپا سکتے ہیں، ڈیلیٹ کر سکتے ہیں یا جواب دے سکتے ہیں۔
فیس بک  وہ واحد پلیٹ فارم  نہیں جو گفتگو  کو بہتر بنا رہا ہے۔ٹوئٹر اس معاملے میں سب سے آگے ہے۔ فیس بک  صرف کمنٹس کو بہتر بنانے کےلیے فیچر متعارف نہیں کرا رہا بلکہ فیس بک نے پچھلے ماہ ویڈیو کی رینکنگ  کا سسٹم بھی جاری کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 15 جون 2019

Share On Whatsapp