Your Android phone can sign you into Google on iOS devices

اب آپ اینڈروئیڈ فون سے آئی فون اور آئی پیڈ پر گوگل میں سائن اِن ہو سکتے ہیں

کس نے کہا کہ آئی او ایس اور اینڈروئیڈ پر چلنے والی ڈیوائسز ایک ساتھ نہیں چل سکتی ؟   اب آئی فون اور آئی پیڈ صارفین  اپنے گوگل اکاؤنٹ میں سائن اِ ن ہونے کے لیے اینڈروئیڈ ڈیوائسز استعمال کر سکتے ہیں۔ آئی  فون اور  آئی پیڈ کے صارفین اینڈروئیڈ فون کے ذریعے سیکورٹی کی(key) فنکشن کو استعمال کرتے ہوئے اپنی آئی او ایس ڈیوائسز میں لاگ اِن  ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ کے آئی پیڈ یا آئی فون میں گوگل کی سمارٹ لاک ایپ انسٹال ہے تو  آپ اپنے اکاؤنٹ پر  2 سٹیپ ویری فیکیشن  کو فعال کریں  اور جب آئی او ایس ڈیوائس پر لاگ ان کا کہا جائے تو  اینڈروئیڈ ڈیوائس میں والیوم  ڈاؤن بٹن کو دبا کر رکھیں۔
یاد رہے کہ اس دوران دونوں ڈیوائسز میں بلوٹوتھ کنکشن آن ہونا چاہیے۔
یہ فیچر اُن صارفین کے لیے زبردست ہے جن کے پاس اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز ہیں۔ گوگل نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ فون گم ہونے کے خدشے کے پیش نظر وہ بیک اپ فیزیکل سیکورٹی کی کا استعمال کریں۔ کارپوریٹ اداروں میں جہاں آپ کو بہت سی ڈیوائسز میں لاگ اِن کرنا پڑ سکتا ہے یہ کافی مفید ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 14 جون 2019

Share On Whatsapp