Huawei is reportedly testing a Russian operating system to replace Android

ہواوے اینڈروئیڈ کے متبادل روسی آپریٹنگ سسٹم پر کام کر رہا ہے

گوگل نے ہواوے سے تمام تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ گوگل نے ہواوے کے لیے اینڈروئیڈ کا لائسنس بھی بند کر دیا ہے۔جس کے بعد ہواوے ایک ملین ڈیوائسز کو اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم ہونگ مینگ  او ایس کے ساتھ فروخت کر چکا ہے۔اصل میں ہواوے  صارفین کا فیڈ بیک چاہتا ہے تاکہ اس او ایس کو مستقل اپنانے یا ترک کرنےکا فیصلہ کیا جا سکے۔
ایک  رپورٹ کے مطابق ہواوے اب اورورا (Aurora) کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔ یہ آپریٹنگ سسٹم اوپن سورس  پلیٹ فارم سیل فش(Sailfish) پر بنا گیا ہے۔

دو افراد، جن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، نے دعویٰ کیا ہے کہ ہواوے کے ڈپٹی چیئرمین  گوو پنگ نے روسی وزیر برائے ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ اور کمیونی کیشن کونسٹانٹن  نوسکوف سے اورورا کے استعمال کے حوالے سے بات کی ہے۔کچھ افراد کا دعویٰ ہے کہ چین میں پہلے ہی ڈیوائسز پر ارورا کے تجربات ہو رہے ہیں۔ سیل فش او ایس کو می گو (MeeGo) گیسچر بیسڈ پلیٹ فارم کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔اسے نوکیا این 9 میں استعمال کیا گیا تھا۔اس کے بعد نوکیا مائیکروسافٹ ونڈوز فون پر منتقل ہوگئ۔ نوکیا کا یہ فیصلہ کافی غلط تھا۔اس کے بعد نوکیا کے کچھ لوگوں نے Jolla کے نام سے ایک کمپنی بنائی اور می گو کے ساتھ آگے بڑھ  گئے۔اس طرح سیل فش کا ظہور ہوا۔
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ کمپنی اورورا استعمال کرے گی یا ہونگ مینگ کے ساتھ جائےگی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 14 جون 2019

Share On Whatsapp