Google’s Game Builder lets you create 3D titles without coding — for free!

گوگل کے گیم بلڈر سے آپ بغیر کوڈنگ جانے 3 ڈی گیمز تخلیق کر سکتے ہیں

گوگل نے ایک بلاگ  پوسٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے ایک گیم بلڈر(Game Builder) بنایا ہے(وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)۔ یہ ڈیسک ٹاپ کے لیے ایک سینڈ باکس ہے، جہاں آپ 3 ڈی گیمز تخلیق کر سکتے ہیں اور اس کے لیے آپ کو کوڈنگ جاننے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ Steam پر میک اور ونڈوز کے لیےمفت دستیاب ہے۔
گیمز بنانے کے لیے دوسرے ٹولز بھی موجود ہیں لیکن گوگل کے ایریا 120 ، جہاں گوگل کے ملازمین  اپنے آئیڈیاز کو عملی جامہ پہناتے ہیں، کے مطابق اس گیم بلڈر کی خاص بات یہ ہے کہ آپ کو نئی گیمز تخلیق کرتے ہوئے ایسا محسوس ہوگا جیسے آپ  گیم کھیل رہے ہیں۔
گیم بلڈر نومبرسے موجود ہے۔ اس کے استعمال کے  لیے یوٹیوب پر کئی ٹٹوریل بھی موجود ہیں جبکہ گیم بلڈر میں بھی ایک ٹٹوریل ہے۔اس گیم بلڈر کا انٹرفیس  استعمال کرنے میں سادہ ہے۔ گیم بلڈر میں   آپ آبجیکٹ پلیٹ اور کوڈنگ کارڈ سے گیم کا ماحول اور چیزیں تخلیق کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو جاوا  سکرپٹ میں کوڈنگ آتی ہے تو آپ خود سے بھی کوڈنگ کارڈ  تخلیق کر سکتےہیں۔
گیم بلڈر میں گیم بناتے ہوئے آپ گوگل پولی (Google Poly) سے 3 ڈی ماڈلز امپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔ گوگل پولی ورچوئل  آبجیکٹ کی  لائبریری ہے، جسے 2017 میں جاری کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ آپ گیم کو co-op موڈ  میں بھی تخلیق کر سکتے ہیں اور حتیٰ کہ  انہیں ملٹی پلیئر ایکشن کے لیے بھی بنا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 14 جون 2019

Share On Whatsapp