Adobe trained AI to detect facial manipulation in Photoshop

ایڈوبی نے مصنوعی ذہانت کو فوٹو شاپڈ تصاویر کا پتا چلانے کے قابل بنا دیا

ایڈوبی کی ایک ٹیم  اور یوسی بیکرلے  کے محققین  نے مصنوعی ذہانت  کی تربیت کر کے اسے اس قابل بنا دیا ہے  وہ  فوٹو شاپ میں ہونے والی چہروں  میں تبدیلی کا پتا چلا سکے۔محققین کو امید ہے کہ  ڈیپ فیکس (deepfakes) اور فیک فیس  کے اس دور میں ،جب دھوکہ دہی بہت آسان ہو گئی ہے، اس ٹول سے لوگوں کا ڈیجیٹل میڈیا پر اعتماد بحال ہو گا۔ اس ٹول سے فورنسک ماہرین کے علاوہ عام لوگ بھی  تصاویر میں کی جانے والی تبدیلیوں کا پتا چلا سکیں گے۔

اس ٹیم نے  کنونشنل نیورل نیٹ ورک کو فوٹو شاپ کے Face Away Liquify فیچر سے کی جانے والی تبدیلیوں کا پتا چلانے کے لیے تربیت دی ہے۔یہ فیچر  تصویر میں  لوگوں کی آنکھوں، چہرے اور چہرے کے دوسرے خدوخال  کو تبدیل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایڈوبی کی مصنوعی ذہانت نے تجربات کے دوران 99 فیصد درستی کے ساتھ تبدیل شدہ تصاویر کا  پتا چلایا ۔ اس کے مقابلے میں جن لوگوں نے ایسی تصاویر دیکھی ہوئی تھیں، انہوں  نے تبدیلیوں کی 53 فیصد تک شناخت کی۔
یہ ٹول تبدیل شدہ تصویر کو ممکنہ حد تک اصل تصویر میں بھی بدل سکتا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں جب ایڈیوبی نے مصنوعی ذہانت سے تصویر میں تبدیلیوں کا پتا چلایا ہو۔ لیکن اس بار ایڈوبی نے چہرے کے خدوخال میں کی جانے والی تبدیلیوں کا پتا چلانے کےلیےٹول بنایا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کام پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہے۔
کمپنی کو ابھی اپنے موجودہ ٹول کو کسی پراڈکٹ کی صورت میں متعارف کرانے کی جلدی نہیں ہے۔ ایڈوبی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی کی طرف سے  ڈاکیومنٹ، آڈیو، ویڈیو اور تصاویر میں ہونے والی تبدیلی  کا پتا چلانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 14 جون 2019

Share On Whatsapp