Opera made a ‘gaming browser’ that lets you control CPU usage

اوپیرا نے گیمنگ براؤزر بنا لیا، سی پی یو کو آپ خود کنٹرول کر سکیں گے

اوپیرا نے دنیا کا پہلا گیمنگ براؤزر بنا لیا ہے۔ یہ اوپیرا کا ہی ایک ورژن ہے، جسے گیمرز کے لیے کسٹومائز کیاگیا ہے۔اس براؤز کچھ فیچرز واقعی زبردست ہیں۔
اس نئے براؤزر اوپیرا جی ایکس (Opera GX) میں سب سے زبردست فیچر سی پی یو اور ریم کے استعمال کا تعین کرنا ہے ۔یہ کنٹرول پینل مخصوص وقت میں  سی پی یو اور ریم  کے استعمال کے بارے میں بھی بتاتا رہے گا۔
اوپیرا نے براؤزر میں گیمنگ کے لیے چند مزید اضافے کیے ہیں۔
اوپیرا کے سٹینڈرڈ براؤزر کی طرح  گیمنگ براؤزر میں بھی بائیں طرف مستقل  بار ہے، جہاں سے کئی سیٹنگزاورسروسز تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔اوپیرا جی ایکس  میں ایک نیا پینل شامل کیا گیا ہے جہاں سے ٹوئچ (Twitch) سبسکرپشن تک تیزی سے رسائی حاصل کی جا سکتی  ہے۔ یہ سٹریمر کے آن لائن ہونے کے بارے میں نوٹی فیکیشن بھی دے گا۔
یہ چونکہ گیمنگ براؤزر ہے اس لیے اس میں کسٹومائزایبل لائٹنگ بھی ہوگی۔بائی ڈیفالٹ براؤزر سیاہ  جبکہ آئیکونز اور ٹیبز سرخ ہونگے۔اس براؤزر میں ساؤنڈ ایفکٹس بھی ہونگے۔اوپیرا جی ایکس میں ریگولر اوپیرا کے تمام فیچر بشمول فری وی پی  این سروس، ایڈ بلاکر اور پاپ آؤٹ پینل ، شامل ہونگے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp