Samsung unveils Galaxy Jean2 and Galaxy Wide4 in South Korea

سام سنگ نے جنوبی کوریا میں گلیکسی جین 2 اور گلیکسی وائیڈ 4 متعارف کرا دیا

سام سنگ نے جنوبی کوریا میں گلیکسی جین 2 (Galaxy Jean2) اور گلیکسی وائیڈ 4 (Galaxy Wide4) لانچ کر دیا ہے۔ ان ڈیوائسز کے ماڈل نمبر SM-A202K اور SM-A205S ہیں۔ یہ گلیکسی اے 20 ای اور اے 20 ہی ہیں جنہیں ساری دنیا میں پہلے ہی متعارف کرا دیا گیا ہے۔
یہ دونوں فون کم قیمت کی ڈیوائسز ہیں۔ گلیکسی جین 2 کو ابتدا میں اس کی 5.8 انچ ٹی ایف ٹی سکرین کی وجہ سے یورپ کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔
اس فون میں ایگزینوس 7884 ایس او سی کے ساتھ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے۔
اس میں بیک دو کیمرے ہیں، جن میں مین سنسر 13 میگا پکسل اور وائیڈ اینگل لینز 5 میگا پکسل کاہے۔ اس فون کی قیمت 170 ڈالر یا 150 یورو ہے۔
گلیکسی وائیڈ 4 مین 6.4 انچ سپر ایمولیڈ سکرین ہے۔ اس فون کی میموری، کیمرے اور سافٹ وئیر بڑی حد تک گلیکسی اے 20 / گلیکسی جین 2 جیسے ہیں۔ اس سے پہلے اس فون کو کئی مارکیٹیوں میں 180 ڈالر میں لانچ کیا گیا تھا۔ جنوبی کوریا میں اس کی قیمت تقریبا 170 ڈالر یا 150 یورو ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp