Google Maps adds speedometer to your navigation screen

گوگل نے گوگل میپس میں سپیڈو میٹر شامل کر دیا

گوگل  نے گوگل میپس میں ویز کے بہت سے فیچر شامل کیے ہیں اور کر رہا ہے۔حال ہی میں کمپنی نے گوگل میپس میں سپیڈ کیمرہ  اور سپیڈ ٹریپ کے بارے میں  فیچر اور سڑکوں پر رکاؤٹوں کی رپورٹ  کرنے کے فیچر شامل کیے ہیں۔
گوگل نے اب گوگل میپس کی نیوی گیشن سکرین میں سپیڈو میٹر شامل کیا ہے، جو آپ کو حد رفتار کے مطابق رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
حد رفتار سے زیادہ   پر گاڑی چلانے پر نیچے بائیں طرف موجود سپیڈو میٹر ڈرائیور کو خبردار کرتا ہے۔ یہ فیچر براہ راست ویز سے لیا گیا ہے  لیکن  بدقسمتی سے اس سٹیج پر یہ فیچر صرف چند صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
اس وقت امریکا، بیلجیم، برطانیہ اور  برازیل کے صارفین سپیڈو میٹر کا فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔ باقی دنیا میں صارفین کو اس فیچر کے لیے نسبتاً زیادہ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس فیچر کو Navigation Setting مینو سے فعال کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جون 2019

Share On Whatsapp