Latest Google Photos update adds dark mode

گوگل فوٹوز میں ڈارک موڈ شامل کر دیا گیا

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ  اس وقت تمام صارفین  ہی ایپلی کیشنز میں ڈارک موڈ کو پسند کر رہے ہیں۔اس وقت زیادہ سے زیادہ ایپس ڈارک موڈ  فیچر فراہم کر رہی ہیں۔او ایل ای ڈی ڈسپلے کی حامل ڈیوائسز میں ا س فیچر سے بیٹری لائف بھی بڑھ جاتی ہے۔
گوگل  نے  اپنی مقبول ایپس  یوٹیوب اور میپس میں بھی ڈارک موڈ متعارف کرایا ہے۔ گوگل نے اب  گوگل فوٹوز میں ڈارک موڈ متعارف کرایا ہے۔
گوگل فوٹوز کے ورژن 4.17.0.249919200 میں ڈارک موڈ متعارف کرا دیا گیا ہے۔
ڈارک موڈ کا فیچر دنیا کے اکثر ممالک میں صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔
گوگل اینڈروئیڈ کیو میں بھی ایک نئی ڈارک تھیم متعارف کرا رہا ہے۔ یہ اینڈروئیڈ یوزر انٹرفیس اور ڈیوائس میں چلنے والی ایپس پر ڈارک موڈ اپلائی کر دے گا۔
ڈارک موڈ کے بہت سے فوائد ہیں۔ اس سے پاور کا استعمال کافی کم ہوتا ہے۔ اس سے کمزور نظر والے افراد بہتر طور پر سکرین دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کم روشن ماحول میں بھی ڈارک موڈ استعمال کرنا ہی بہتر ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 جون 2019

Share On Whatsapp