Skype screen sharing now available on Android and iOS apps

سکائپ سکرین شیئرنگ اب اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپس میں بھی دستیاب ہے

مائیکروسافٹ  اب سکائپ فار ڈیسک ٹاپ کے فیچر موبائل صارفین کے لیے بھی متعارف کرا رہا ہے۔ اب سکائپ کے موبائل صارفین سکرین شیئرنگ کا فیچر بھی استعمال کر سکیں گے۔
نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ  آپ سکرین کو براہ راست کال میں شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر کسی بھی کال میں سب سے نیچے دائیں طرف ہوگا۔
موبائل ایپ میں چند مزید فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس کا انٹرفیس  اب سادہ ہوگیا ہے۔ کال کے دوران سکرین پر ڈبل ٹیپ کیا جائے تو سامنے  فل سکرین پر دوسرے شخص کی تصویر ہی نظر آتی ہے۔نئے  مینو سے آپ کچھ دوسرے فیچر جیسے کال ریکارڈنگ اور سب ٹائٹلز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
نئی سکائپ ایپ آئی او ایس 12 یا جدید اور  اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو  یا جدید ورژنز پر انسٹال کی جا سکتی ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 جون 2019

Share On Whatsapp