iOS 13 unveiled with Dark Mode, swipe keyboard, revamped Maps

ڈارک موڈ، سوائپ کی بورڈ اور نئے میپس کے ساتھ آئی او ایس 13 متعارف کرا دیا

ایپل نے  اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں آئی او ایس کا اگلا ورژن آئی او ایس 13 متعارف کرا دیا ہے۔اسے اس  سال خزاں میں نئے آئی فونز کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔
افواہوں کے عین مطابق آئی او ایس 13 میں ڈارک موڈ شامل کیا گیا ہے۔ اگر آپ ایپل کے سفید یوزر انٹرفیس سے اکتا گئے ہیں تو  نئے ورژن میں ڈارک موڈ بھی فعال کر سکیں گے۔
ہو سکتا ہے کہ ڈارک موڈ تمام ایپس کو سپورٹ نہ کرے لیکن یہ ایپل کی اپنی ایپس کو خودکار طور پر سپورٹ کرے گا۔
تھرڈ پارٹی ڈویلپرز اسے اپنی ایپس میں شامل کر سکیں گے۔صارفین اسے خود کار طور پر سورج کے غروب یا مخصوص وقت پر فعال کر سکیں گے۔اگر آپ کے آئی فون کی سکرین او ایل ای ڈی ہے تو  ڈارک موڈ سے آپ کے موبائل کی بیٹری لائف بڑھ جائے گی۔
آئی او ایس 13 زیادہ تیز رفتار ہوگا۔ اس میں بظاہر  فیس انلاک 30 فیصد کم وقت لے گی۔ ایپس اب دوگنی رفتار سے لانچ ہونگی۔آئی او ایس 13 میں کی بورڈ میں سوائپ فنکشن بھی شامل کیے گئے ہیں۔
یہ فنکشن اینڈروئیڈ صارفین سالوں سے استعمال کر رہے ہیں۔
ایپل نے آئی او ایس 13 میں پرائیویسی پر بھی کافی توجہ دی ہے۔ اب صارفین ایپس کو باربار کی بجائے  صرف ایک بار لوکیشن چیک  کرنے کی اجازت بھی دے سکتے ہیں۔کمپنی صارفین کو بیک گراؤنڈ ٹریکنگ الرٹ بھی دے گی، جس سے صارفین کو پتا چل جائے گا کہ کونسی ایپس اُن کی لوکیشن کا استعمال کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ کمپنی ایپل سسٹم سے سائن اِن کا فیچر بھی متعارف کرا رہی ہے۔
یعنی صارفین آئی او ایس 13 میں ایپل اکاؤنٹس کی مدد سے ایپس میں سائن اِن ہو سکتے ہیں، فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی سے تصدیق کر سکتے ہیں۔اس کے بعد ایپل ایپ کو منفرد رینڈم آئی  ڈی بھیجتا ہے۔اگر کوئی ایپ آپ نے ای میل طلب کرے تو آپ اپنا اصل ای میل دے سکتے  ہیں یا ایپل کی طرف سے خودکار طور پر تخلیق کیا گیا رینڈم ای میل بھیج سکتے ہیں۔
ایپل نے اپنی ایپس کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔ میپس  کا یوزر انٹرفیس اب نیا ہے، جس میں بار کو نیچے شامل کیا گیا ہے، جس سے آپ آسانی  سے اپنی پسندیدہ جگہوں پر نیوی گیٹ کر سکتے ہیں۔
اس میں ایک فیچر Look Around کا بھی ہے۔ بنیادی طور پر یہ گوگل کے سٹریٹ ویو کی طرح ہے۔ اس سال کے آخر تک میپس میں امریکا کا نیا نقشہ شامل کیا جائے گا۔ یہ منتخب شہروں اور ریاستوں میں اب بھی دستیاب ہے۔نئے میپ میں زیادہ بہتر روڈ کوریج، پیدل چلنے والوں کے لیے زیادہ بہتر ڈیٹا اور درست پتے شامل کیے گئے ہیں۔
میسجیز میں اب آپ اپنا نام اور میموجی شامل کر سکتے ہیں، اس طرح وہ افراد جنہوں نے آپ کا نمبر محفوظ نہیں کیا ہوا، آپ کے میسج سے ہی آپ کا  نام معلوم کر سکیں گے۔
میموجی کو اب زیادہ بہتر طریقے سے کسٹومائز کیا جا سکتا ہے۔ اس میں میموجی سٹیکر بھی شامل کیے گئے ہیں۔میموجی سٹیکر اُن تمام ڈیوائسز پر کام  کریں گے جو اے 9 چپ  یا بہتر چپ پر چلتی ہیں۔
فوٹوز میں ایڈیٹنگ کے یوزر انٹرفیس کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اب اس میں ایک نیا ڈیفالٹ فوٹو ویو  ہے جسے کئی طریقوں جیسے ہفتوں اور مہینوں کے حساب سے دیکھا جا سکتا ہے۔اس میں ویڈیوز کے لیے بھی کئی ایڈیٹنگ ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں۔

ایپل نے سری کو بھی بہتر بنایا ہے۔ سری کی آواز اب کم روبوٹک لگتی ہے۔ اگر آپ نے ائیر پوڈ پہنا ہو تو سری  آنے والے تمام میسجز پڑھ کر سنا سکتی ہے اور آواز سے جواب بھی دے سکتی ہے۔سری اب دنیا بھر کے ایک لاکھ ریڈیو سٹیشنز سے لائیو ریڈیو بھی چلا سکتی ہے اور آڈیو کو دوست کے فون پر شیئر بھی کر سکتی ہے۔
سری شارٹ کٹس  کی اب اپنی ایپ ہے اور آئی او ایس 13 کی ہوم سکرین پر آپ کے نزدیک ہی ہے۔شارٹ کٹس بنیادی طور پر میکروز ہوتے ہیں۔
یہ سٹیپ بائی سٹیپ ایکشنز کی کلیکشن ہوتے  ہیں۔
ریمارئنڈ ایپ بھی اب ایک نئی  صورت میں نظر آئے گی۔ کار پلے میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ شامل کی گئی ہے۔ اس میں ایک نئی کیلنڈر ایپ بھی ہے اور سری اب پینڈورا اور ویز کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔
فائلز ایپ اب آئی کلاؤڈ ڈرائیو کے ساتھ فولڈر بھی شیئر کر سکتی ہے۔ یہ ایس ڈی کارڈ اور یو ایس بی فلیش ڈرائیو میں موجود فائلوں تک بھی رسائی حاصل کر سکتی ہے۔
آئی او ایس 13 ڈویلپر پریویو رجسٹرڈ ڈویلپرز کے لیے تو دستیاب ہے۔ اس کا پبلک بیٹا پروگرام اس ماہ کے آخر میں شروع کیا جائے گا۔
حیرت انگیز طور پر آئی او ایس 13 ابھی صرف آئی فون اور آئی پوڈ ٹچ ڈیوائسز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ اس وقت آئی پیڈ کے لیے اپنا آئی او ایس ورژن ”آئی پیڈ او ایس “ موجود ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 9 جون 2019

Share On Whatsapp