Watch the nearly 120-year-old first recording of a solar eclipse

1900 میں ریکارڈ کی گئی سورج گرہن کی قدیم ترین ویڈیو فوٹیج

سورج گرہن کی سب سے قدیم ترین ویڈیو ریکارڈنگ اب یو ٹیوب پر دیکھنے کے لیے دستیاب ہے۔یہ 1 منٹ اور 8 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ ہے جس میں سورج گرہن کو اچھی طرح فلم بند کیا گیا ہے۔
سورج گرہن کا یہ منظر 28 مئی 1900ء کو شمالی کیرولائنا میں فلم بند کیا گیا تھا۔اسے برٹش آسٹرنومیکل  ایسوسی ایشن کی ایک مہم کے دوران  ایک ساحر (Magician) نیویل ماسکیلین نے  اپنے کیمرہ  پر ٹیلی سکوپک ایڈاپٹر سے ریکارڈ کیا۔اس سے سورج گرہن کو ریکارڈ کرنا آسان ہو گیا تھا۔

اس فلم کو اسی ہفتے یوٹیوب پر جاری کیا ہے، اس سےپہلےیہ  رائل آسٹرونومیکل سوسائٹی کے آرکائیو میں موجود تھی۔سوسائٹی کے مطابق یہ ماسکیلین کی سورج گرہن کی دوسری ریکارڈنگ تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے 1898ء انڈیا میں بھی سورج گرہن کی ریکارڈنگ کی تھی، لیکن ریکارڈنگ کی ساری  فلم چوری ہو گئی تھی، جسے بعد میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔
بی ایف آئی ایک فلاحی ادارہ ہے جو تاریخی فلموں کو  محفوظ رکھتا ہے۔
بی ایف آئی نے ہی اس  اوریجنل فوٹیج کو 4K کوالٹی میں ری سٹور کیا ہے۔تاہم یو ٹیوب پر صارفین اسے 720p تک ریزولوشن پر ہی دیکھ  سکیں گے۔بی ایف آئی کا  کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کو حاصل کرنے کے بعد اسے فریم ٹو فریم دوبارہ اسمبل کیا ہے۔
آج کل کے دور میں سورج گرہن کا ریکارڈ کرنا کافی آسان ہے۔امریکا میں آخری سورج گرہن 2017 میں ہوا تھا، جسے 215 ملین افراد نے دیکھا تھا۔ امریکا میں اگلی بار ایسا موقع 2024 میں آئے گا، اگر کسی نے اس موقع کو ضائع کیا تو اسے 2045 تک انتظار کرنا پڑے گا۔
[short][show_tech_video 391][/short]

تاریخ اشاعت : اتوار 2 جون 2019

Share On Whatsapp