'Tetris' turns 35 this week. It's still the best puzzle game of all time.

اس ہفتے آج تک کی بہترین پزل گیم ٹیٹرس گیم کو متعارف ہوئے 35سال ہو جائیں گے

مشہورزمانہ پزل گیم ٹیٹرس(Tetris) کی عمر اس ہفتے 6 جون کو 35سال ہو رہی ہے۔ٹیٹرس آج تک کی سب سے مقبول اور بہترین پزل گیم ہے۔ اگر فروخت کے حساب سے دیکھا جائے تو  ٹیٹرس گیم تمام گیمنگ اور کمپیوٹر پلیٹ فارمز پر 170 ملین کی تعداد میں فروخت ہوئی ہے۔کچھ فہرستوں کے مطابق صرف مائن کرافٹ ہی اس سے زیادہ  یعنی 176 ملین کی تعداد میں  فروخت ہوئی ہے۔اس گیم کو گیم بوائے کنسول کے لیے  پیش کیا تو یہ راتوں رات مشہور ہوگئی ۔

دوسری گیمز کے برعکس ٹیٹرس میں کھلاڑی کسی ولن کے خلاف نہیں بلکہ اپنے خلاف ہی کھیلتےہیں اور سکور بناتے ہیں۔ ٹیٹرس میں ہر بار گیم کو دوبارہ  شروع کے پوائنٹ سے نہیں کھیلنا پڑتا۔اچھے نمبر بنانے کے لیے کھلاڑی اسے گھنٹوں کھیل سکتے ہیں۔یہ خیال والدین اور بچوں کو کافی پسند آیا تھا۔
ٹیٹرس کا پہلا اور کھیلنے کے قابل ورژن  6 جون 1984 کو مکمل ہوا۔اسے ماسکو میں کمپیوٹر سنٹر کے  سویت اکیڈیمی  آف سائنس میں کام کرنے والے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ریسرچر ایلکسے پاجیتنوف نے تخلیق کیا تھا۔
انہیں نے اسے ایک نیا ہارڈ وئیر ٹسٹ کرنے کےلیے تخلیق کیا تھا۔ انہوں نے اس گیم کو چھ ہفتوں میں بنایا تھا، لیکن اس کے بعد اس میں لاتعداد  مرتبہ تبدیلیاں بھی کرنی پڑیں۔روس میں اس گیم کا پی سی ورژن بنایا گیا، اس کے بعد یہ گیم دوسرے ممالک سے ہوتی ہوئی برطانیہ اور امریکا بھی پہنچ گئی۔ آج ہر شخص ہی  ٹیٹرس گیم کو جانتا ہے لیکن اس گیم کو اس قدر مقبول بنانے میں اہم کردار گیم بوائے کنسول کا ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 2 جون 2019

Share On Whatsapp