TCL starts flexible OLED production in Q4 2019

ٹی سی ایل 2019ء کی چوتھی سہ ماہی میں لچکدار او ایل ای ڈی کی تیاری شروع کرے گا

.ٹی سی ایل نے  فروری میں فولڈ ایبل ڈسپلے کے ساتھ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اب کمپنی نے اس ڈسپلے کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے۔ کمپنی نے جاپان اور جنوبی کوریا سے ایل ٹی پی ایس  آلات خریدے ہیں، جنہیں کمپنی کے ووہان، چین میں قائم پلانٹ میں نصب کیا جائے گا، جہاں امید  ہے کہ کمپنی سال 2019ء کی چوتھی سہ ماہی میں  ایمولیڈ پینل کی تیاری شروع کر دے گی۔کمپنی نے اس ڈسپلے ڈویژن کو ہواکسنگ اوپٹیولیکٹرونکس کا نام  دیا ہے۔

ٹی سی ایل کی انتظامیہ نے  ہواکسنگ میں سالانہ فروخت اور منافع میں 10 فیصد سے بھی زیادہ بڑھوتری  کا یقین ظاہر کیا ہے۔
2019ء کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے 27.2 ملین ڈالر کی ایل ٹی پی ایس – ایل سی ڈی تیار کیں اور سنگل پلانٹ رکھنے والی کمپنیوں میں تیسرے نمبر پر رہی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری کی چند بڑی کمپنیوں نےمعاہدے بھی کیے ہیں۔
ٹی سی ایل گروپ نہ صرف سمارٹ فون بزنس بلکہ سمارٹ ٹی وی میں بھی انقلاب لانا چاہتا ہے۔ہواوے سمارٹ ٹی کے آنے کی خبریں تو کچھ عرصہ پہلے سامنے آئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی اس کے لیے 65 انچ پینل تیار کرے گی جبکہ 55انچ ماڈل کو  ڈسپلے تیار کرنے والی ایک دوسری چینی کمپنی بی اوا ی تیار کرے گی۔بی اوا ی اس سے پہلے ہواوے کے لیے میٹ 20 پرو کی سکرین تیار کر چکی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 1 جون 2019

Share On Whatsapp