Niantic is discontinuing support for Pokémon Go on the Apple Watch

نیانٹک نے ایپل واچ پر پوکیمون گو کی سپورٹ بند کر دی

پوکیمون گو ڈویلپر نیانٹک نے  اس ہفتے اعلان کیا ہے کہ  وہ  اپنی گیم کے ایپل واچ ورژن کے لیے سپورٹ کا خاتمہ کر رہے ہیں۔نیانٹک ایپل واچ پر پوکیمون گو کی سپورٹ 1 جولائی 2019 سے بند کر دے گا۔ اس کے بعد سے ایپل واچ صارفین ایپل  اپنی واچ کو آئی فون ایپ سے کنکٹ نہیں کر سکیں گے۔
کمپنی نے ایپ کا اعلان ستمبر 2016 میں کیاتھا۔ اس کے کچھ ماہ بعد ہی ایپل واچ ورژن جاری کیا تھا۔اب صارفین مکمل گیم کو اپنی ایپل واچ پر نہیں کھیل سکیں گے۔
ایپل واچ صارفین کے فون سے کنکٹ ہونے کے بعد بتاتی تھی کہ  انہیں انڈے سینے سے پہلے کتنا پیدل چلنا پڑےگا۔ ایپل واچ بتاتی تھی کی صارفین اب تک کتنے ایکسپیئرنس پوائنٹ حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پوکیمون یا پوک سٹاپ نزدیک آنے پر ایپل واچ الرٹ بھی کرتی تھی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ  وہ پچھلے سال متعارف کرائے گئے Adventure Sync فیچر کی وجہ سے  ایپل واچ ایپ کو ڈس کنکٹ کر رہے ہیں۔ یہ فیچر بیک گراؤنڈ میں رہتے ہوئےکھلاڑی کے قدموں کو گنتا ہے۔ایپل واچ بھی یہی کام کرتی تھی۔نیانٹک کا کہنا ہے کہ اب صارفین کو گیم کو دو ڈیوائسز میں سپلٹ کرنا نہیں پڑے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 1 جون 2019

Share On Whatsapp