Google puts augmented reality animals in its Search app

گوگل نے آگمنٹڈ رئیلٹی سے سرچ ایپ میں جانور شامل کر دئیے

اگر آپ گوگل پر کوئی مخصوص جانور تلاش کریں تو گوگل اپنے نتائج میں آگمنٹڈ رئیلٹی سے اس جانور کو ظاہر کر کے آپ کو حیران کر سکتا ہے۔گوگل نے سرچ کے لیے نئے کارڈز جاری کیے ہیں۔یہ کارڈ سرچ میں حقیقی دنیا کےجانوروں  کا دکھا سکتے ہیں لیکن اس کےلیے آپ کو فون میں آگمنٹڈ رئیٹلی کو فعال کرنا پڑےگا۔
رپورٹ کے مطابق  ابھی اس فیچر سے الپائن بکریاں،  چند مخصوص مچھلیاں، ریچھ، پینگوئن،یورپی خارپشت، شیر، ٹائیکر اور جنگلی بھیڑے  ہی ظاہر ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ  اس فیچر سے کتے اور بلیاں بھی ظاہر ہوتےہیں۔جب آپ ان میں سےکسی جانور کو سرچ کرتے ہیں تو ساتھ ہی جانور کی تصویر  کا کارڈ اور ایک میسج Meet a life-sized [animal] up close ظاہر ہوتا ہے۔
اس فیچر سے آپ جانور کو اپنے کمرے میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یعنی آپ سرچ کیا ہوا جانور آپ کو موبائل فون میں اپنے کمرےکے پس منظر میں نظر آئے گا۔آپ انہیں حرکت بھی دے سکتے ہیں اور ان کا سائز بھی کم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ مناسب وژیول اور ساؤنڈ ایفیکٹ سے بھی لطف اندوز ہو سکتےہیں۔ گوگل اس وقت ناسا، سام سنگ اور والوواور دوسری کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ مستقبل میں سرچ کے لیے مزید کارڈ متعارف کرائے جا سکیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 1 جون 2019

Share On Whatsapp