The State Department will start asking visa applicants for their social media accounts

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ویزہ درخواست گزاروں سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرے گا

ٹرمپ انتظامیہ نے ایک نئی پالیسی کا نفاذ کیا ہے، جس کے تحت ویزہ درخواست گزاروں کو درخواست کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی بتانی پڑیں گی۔
سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ نئے فارم میں درخواست گزاروں کو  ایک نیا فارم پُر کرنا پڑے گا، جس میں اُن کے اکاؤنٹس کی تفصیلات  ہونگی۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا آنے والے عارضی اور مستقل مسافروں کو  سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دیتے ہوئے اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات درج کرنی ہونگی۔
درخواست میں فارم پُر کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو   ایک ڈراپ ڈاؤن مینو سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس منتخب کرنے پڑیں گے یا انہیں بتانا پڑے گا کہ وہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے۔اس کے بعد سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ان تفصیلات کی سکریننگ کرے گا۔
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے  پچھلے سال ویزہ فارم کےساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات لینے کی تجویز پر تنقید کے باوجود کہا تھا کہ وہ اس تجویز پر عمل کریں گے۔اب امریکی ویزہ کے درخواست گزاروں کو گزشتہ پانچ سالوں میں استعمال کیے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات دینا ہونگی۔ابھی اس سسٹم کے تحت کچھ بڑی سوشل میڈیا سروس کے اکاؤنٹس لیے جارہے ہیں، جلد ہی انہیں مزید بڑھایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 31 مئی 2019

Share On Whatsapp