Microsoft warns 1 million computers are still vulnerable to major Windows security exploit

ایک ملین کمپیوٹر ونڈوز کی خرابی سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ نے خبردار کر دیا

مائیکروسافٹ نے اس ماہ کے شروع میں  ونڈوز میں سیکورٹی کی ایک بڑی خامی کے متعلق بتایا تھا۔ اس خرابی سے متاثرہ کمپیوٹر ایک دوسرے  تک  مال وئیر پھیلا سکتے ہیں۔ اسی طرح کی ایک خرابی کے باعث 2017 میں WannaCry مال وئیر پھیلا تھا، جس نے  لاکھوں کمپیوٹروں کو متاثر کیا تھا۔
اگرچہ مائیکروسافٹ  اس کےلیے ایک پیچ بھی جاری کیا ہے۔ یہ پیچ پرانے سرور اور ونڈوز ایکس پی مشینز کے لیے بھی جاری کیا گیا ہے۔حالیہ رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ پیچ جاری کرنے کے باوجود اس وقت ایک ملین کمپیوٹر جو انٹرنیٹ سے منسلک ہیں، حملوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ  کے سیکورٹی ریسپانس سنٹر میں کام کرنے والے  ڈائریکٹر آف انسیڈینٹ ریسپانس، سائمن پوپ نے خبردار کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کو اس خرابی کی موجودگی کا یقین ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس خرابی کے لیےپیچ جاری ہوئے دو ہفتے ہو چکے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم خطرے سےباہر  ہیں۔
سائمن نے مزید بتایا کہ اس سے پہلے  جب WannaCry سامنے آیا تو  EternalBlue  خرابی کےلیے پیچ جاری ہوئے دو ماہ ہو چکے تھے لیکن اس کے باوجود بہت سے کمپیوٹر اس سے متاثر ہوئے۔
اٹرنل بلیو خرابی پبلک میں لیک ہو گئی تھی، جس سے ہیکروں نے آزادانہ مال وئیر بنائے۔ یہ نئی بلیو کیپ (BlueKeep) خرابی ابھی پبلک میں سامنے نہیں آئی۔
نئی خرابی  ونڈوز ایکس پی، ونڈوز 7 اور سرور ورژنز جیسے ونڈوز سرور 2003، ونڈوز سرور 2008 آر 2 اور ونڈوز سرور 2008 میں ریموٹ ڈیسک ٹاپ سروسز میں سامنےآئی تھی۔یہ آپریٹنگ سسٹم ابھی بھی بہت زیادہ کمپیوٹرز میں استعمال ہو رہے ہیں۔مائیکروسافٹ نے سسٹم ایڈمنز کو مشورہ دیا ہے کہ جلد از جلد اپنے سسٹمز کو اپ ڈیٹ کر لیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 31 مئی 2019

Share On Whatsapp